ممبئی: تین ڈاکٹر دوست ڈاکٹر الطاف ابراہیم پٹیل، ڈاکٹر رگھویر سنگھ اور ڈاکٹر ابھیجیت اپلوچکر ممبئی کے بڑے کارپوریٹ ہاسپٹل میں اپنی خدمات انجام دینے کے بعد اب ممبئی سے متصل میرا روڈ علاقے میں میں کارڈس کرٹیکیر نام کے اس ہاسپٹل کے ذریعے ایسے مہنگے آپریشن کا علاج کام قیمتوں میں کرتے ہیں جن کا کارپوریٹ ہاسپٹل میں 5 سے 7 لاکھ روپیے خرچ کرنے پڑتے ہیں۔۔لیکن یہاں ایسا نہیں ہے اس ہاسپٹل میں کارپوریٹ ہاسپٹل میں کارپوریٹ ہاسپٹل میں ہونے والے اخراجات سے پچاس فیصد کم پیسوں میں علاج کیا جاتا ہے۔
ان علاج میں سب سے اہم ہے انجیو گرافی، انجیو پلاسٹی، برین ڈی ایس، چلڈرن ہارٹ سرجری شامل ہے۔ ڈاکٹر الطاف پٹیل نے کہا کہ اس علاقے میں ہاسپٹل کھولنے کی اہم وجہ یہ تھی کہ انجیو گرافی، انجیو پلاسٹی، برین ڈی ایس، چلڈرن ہارٹ سرجری اس کے مریضوں کو ممبئی جانے میں دقتیں پیش آتی ہیں۔ اور اس سے بھی اہم کی اُنہیں کارپوریٹ ہاسپٹل میں جو فیس اور اخراجات ہیں سے بہت مہنگے ہوتے ہیں۔ جس کے سبب وہ علاج کرانے سے محروم ہوجاتے تھے۔
ڈاکٹر الطاف کہتے ہیں کہ ہم نے علاج کو آسان کرنے کے لیے سرکاری اسکیم کا سہارا لیا علاج کو آسان بنانے کے لیے مریضوں کے دستاویز اور ان کی اہلیت کو اس اسکیم میں لانے کے لیے بیداری مہم کے ذریعے علاج کیا جاتا ہے۔ ہم نے بیداری پیدا کرنے کے لئے کوئی لاکھوں کروڑوں کی ہورڈنگ یہ اشتہارات کا سہارا نہیں لیا بلکہ چھوٹے چھوٹے پیمانے پر عوام کو بیدار کرنے کئی کوشش کی۔ تاکہ ایسے لوگ جو پیسوں کے سبب علاج کرانے اور کارپوریٹ ہاسپٹل کا خرچ برداشت کرنے اس قاصر ہیں۔ وہ اپنا علاج ہمارے ہاسپٹل میں کرا سکیں۔
اس ہاسپٹل میں گزشتہ 2 برسوں میں انجیو گرافی، انجیو پلاسٹی، برین ڈی ایس، چلڈرن ہارٹ سرجری کے 1300 کامیاب آپریشن کئے گئے۔ ڈاکٹر کو بڑی ہی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ کہیں بھگوان کا بھی درجہ دیا جاتا ہے۔۔لیکن کارپوریٹ ہاسپٹل میں مریضوں کے ساتھ پیسوں کا جو کھیل کھیل جاتا ہے اُسے دیکھ کر یہی کہ جاسکتا ہے کہ ڈاکٹر سے بھگوان بچائے۔ اور ایسے ڈاکٹر جو عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں اور اس طرح کے طبی مراکز کی تشکیل کرتے ہیں ان کی تعداد میں اضافہ ہوتا کہ پیسوں کے سبب علاج سے کوئی غریب محروم نہ ہو۔