ETV Bharat / state

گینسڑی اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب اور چھٹے مرحلہ کی یوپی کی 14 لوک سبھا سیٹوں کے لیے زبردست مقابلہ - Gainsari Assembly Constituency

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 24, 2024, 12:14 PM IST

6th Phase of UP 14 Lok Sabha Seats: یوپی کی 14 لوک سبھا سیٹوں اور گینساری اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخابات کے چھٹے مرحلے کے لیے انتخابی مہم ختم ہو گئی ہے۔ یہاں ہفتہ کے دن 25 مئی 2024 کو ووٹنگ ہوگی۔ چیف الیکٹورل افسر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کے دن پولنگ بوتھ کے اندر اسمارٹ فونس، موبائل فون، وائرلیس سیٹ وغیرہ لے جانے پر پابندی عائد کی ہے۔

The election campaign for the 6th phase of UP 14 Lok Sabha seats and Gainsari assembly constituency by election is over
گینسڑی اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب اور چھٹے مرحلہ کی یوپی کی 14 لوک سبھا سیٹوں کے لیے زبردست مقابلہ (ETV Bharat Urdu)

لکھنؤ: اتر پردیش کے چیف الیکٹرول افسر نودیپ رِنوا نے کہا کہ لوک سبھا عام انتخابات-2024 کے چھٹے مرحلہ کے تحت ریاست کے 14 لوک سبھا حلقوں اور گینسڑی اسمبلی 292 کے لیے 25 مئی 2024 (ہفتہ) کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ چھٹے مرحلہ میں ان تمام لوک سبھا حلقوں کے لیے 162 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں سے 146 مرد اور 16 خواتین امیدوار ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بلرام پور ضلع کے 292-گینسڑی اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے 07 امیدوار میدان میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا آپ نے نوٹا کا بٹن دبایا ہے، جانیں الیکشن میں اس کی اہمیت، ای وی ایم میں کب کرایا گیا متعارف - Lok Sabha Election 2024

چیف الیکٹورل افسر نے کہا کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کے لیے عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کی دفعہ 126 کے تحت انتخابی حلقوں میں ووٹنگ ختم ہونے سے 48 گھنٹے قبل یعنی کل 23 مئی 2024 شام 6 بجے تک اس مرحلہ میں تمام 14 لوک سبھا حلقوں اور گینسڑی اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کے لیے انتخابی مہم سے متعلق تمام سرگرمیوں اور مہم پر پابندی رہے گی۔

انتخابی مہم کا دورانیہ ختم ہونے کے بعد ان حلقوں میں تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور عہدیداروں کےحلقہ میں موجودگی پر مکمل پابندی ہوگی۔ چیف الیکٹورل افسر نے کہا کہ چھٹے مرحلہ کی انتخابی مہم کے اختتام کے بعد ان حلقوں کے ضلع الیکشن افسران اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اس مدت کے دوران سیاسی جماعتوں کے تمام باہر کے عہدیدار اور کارکنان ان حلقوں میں موجود نہ ہوں۔ اس کے لیے ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ووٹنگ سے قبل انتخابی مہم پر پابندی سے متعلق کمیشن کی ہدایات کو تمام سیاسی جماعتوں، امیدواروں اور ان کے نمائندوں کے علم میں لایا جائے۔ چیف الیکٹورل افسر نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کے دن پولنگ بوتھ کے اندر موبائل فون، اسمارٹ فون، وائرلیس سیٹ وغیرہ لے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

چیف الیکٹورل افسر نے کہا کہ ریاست میں چھٹے مرحلہ کے تحت 25 مئی 2024 (ہفتہ) کو 14 لوک سبھا حلقوں اور گینسڑی اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ ہونی ہے۔ اس مرحلہ کے 14 لوک سبھا حلقوں میں 38-سلطان پور، 39-پرتاپ گڑھ، 51-پھولپور، 52-الہٰ آباد، 55-امبیڈکر نگر، 58-شراوستی، 60-دومریا گنج، 61-بستی، 62-سنت کبیر، 68-لال گنج۔ (ایس سی)، 69-اعظم گڑھ، 73-جون پور، 74-مچھلی شہر (ایس سی)، 78-بھدوہی لوک سبھا سیٹیں آتی ہیں۔ ان میں سے 12 سیٹیں جنرل زمرے کی ہیں اور 02 سیٹیں درج فہرست ذات کے لیے مخصوص ہیں۔ چھٹے مرحلہ کے 14 لوک سبھا حلقے ریاست کے 15 اضلاع کے تحت آتے ہیں جن میں سلطان پور، پرتاپ گڑھ، پریاگ راج، امبیڈکر نگر، اجودھیا، بلرام پور، شراوستی، سدھارتھ نگر، بستی، سنت کبیر نگر، گورکھپور، اعظم گڑھ، جونپور، وارانسی اور بھدو ہی شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.