ETV Bharat / state

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر، حج ہاوس کے انتظامات میں آئی بہتری - ETV BHARAT IMPACT - ETV BHARAT IMPACT

Haj 2024 لکھنؤ حج ہاؤس میں عازمین کے پہنچنے کا سلسلہ 7 مئی کو شروع ہوا تھا۔ ابتدائی دنوں میں لکھنو حج ہاؤس میں تمام تر انتظامات بہتر تھے لیکن کچھ دن گزرنے کے بعد ہی صاف صفائی اور کینٹین میں کھانے کی معیار پر سوشل میڈیا پر سوال اٹھے۔اس پر ای ٹی وی بھارت نے خبر شائع کی تھی جس کے بعد حج کمیٹی آف انڈیا کے چیئرمین اے پی عبداللہ کٹی نے دورہ کیا اور تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا۔

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر حج ہاوس کے سبھی بد انتظامی درست
ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر حج ہاوس کے سبھی بد انتظامی درست (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 20, 2024, 11:38 AM IST

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر حج ہاوس کے سبھی بد انتظامی درست (etv bhrata)

لکھنو: ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے اے پی عبداللہ کٹی نے کہا کہ اتر پردیش سے عازمین حج کی تعداد زیادہ رہتی ہے۔ حج ہاؤس میں ہم نے تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا کچھ کمیاں تھیں جس کو درست کرنے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہاں کے سکریٹری ایس پی تواری کی قیادت میں تقریبا 8200 عازمین حج سفر حج پر روانہ ہو چکے ہیں، جن میں سے بیشتر لوگ مدینہ منورہ جا چکے ہیں اور تمام تر انتظامات پختہ کیے گئے ہیں کچھ شکایتیں تھیں جن کو دور کیا گیا ہے۔ آئندہ ایسی شکایتیں نہ ہوں اس کے لیے بھی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل کینٹین میں دوگنے قیمت پر کھانے فروخت کرنے پر اور کھانے کے معیار پر کئی اہم سوال کھڑے ہوئے تھے اور عازمین حج کو بھیجنے کے لیے آنے والی عوام کے لیے باہر ٹینٹ کا انتظام کیا گیا تھا جہاں صاف صفائی کا بہتر انتظام نہیں تھا حج ہاؤس میں باتھ روم میں صاف صفائی کا انتظام نہیں تھا۔

اس پر ای ٹی وی بھارت نے خبر لکھی تھی جس کے اثر میں اب حج ہاؤس کے باہر بھی بہتر انتظامات کیے گئے ہیں۔ صاف صفائی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ حج ہاؤس کے اندر باتھ روم کو بھی بہتر کیا گیا ہے۔حج ہاؤس کے اندر کینٹین کے کھانے کے معیار کو درست کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عازمین حج کو سعودی عرب میں بہترین انتظام اور طبی عملہ فراہم کیا جائے گا: یوپی حج کمیٹی - Haj 2024

اس موقع پر ریاستی حج کمیٹی کے سکریٹری ایس پی تیواری بی جے پی اقلتی مورچہ کے ریاستی صدر کنور باسط علی اسرار احمد ڈاکٹر شاداب عالم سمیت متعدد افراد موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.