حیدرآباد:رہاست تلنگانہ کے وزیر پونم پربھاکر کی صدارت میں ماہ رمضان کی آمد کے سلسلے میں ایک خصوصی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔اس میٹنگ میں ماہ رمضان کی تیاریوں کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس میٹنگ میں محمد علی شبیر حکومتی مشیر ، مجلسی قاید مقننہ اکبر الدین اویسی ،محمد محمود علی سابقہ ریاستی وزیر داخلہ،بی آر ایس رکن اسمبلی کے وینکٹ، سید عظمت اللہ حسینی چیرمین ریاستی وقف بورڈ ، مجلسی ارکان قانون ساز کونسل مرزا رحمت بیگ،مرزا ریاض الحسن آفندی نے شرکت کی ۔پرنسپال سیکریٹری عمر جلیل، حیدرآباد پولیس کمشنر سرینواس ریڈی ،جی ایچ ایم سی کمشنر رونالڈ راس، حیدرآباد کلکٹر۔ انو دیپ دور شیٹی، و دیگر اعلٰی عہدیداروں کے بشمول دیگر ۔معززین شہر بھی موجود تھے ۔
اجلاس میں مساجد ،عیدگاہ ، قبرستانوں کے بنیادی مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوے صاف صفائی کے بہتر انتظامات، پینے کے پانی و برقی کی موثر سربراہی سے متعلق اقدامات کرنے کے لیے غور و خوض کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے ہر ممکنہ اقدامات کرنے کا تیقن دیا گیا۔وزیر نے تمام متعلقہ افسران کو ماہ رمضان سے قبل تمام تر تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:انڈیگو ایئر لائنس سے زم زم کو چھوڑ کر تیس کلو وزن سامان حاجیوں کو لانے کا مطالبہ
اس کے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ماہ رمضان المبارک کے دوران تمام علاقوں میں صاف صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے گی تا کہ مقامی باشندوں کو پریشانیوں سامنا نا کرنا پڑے۔