ETV Bharat / state

ڈپٹی ڈائریکٹر آف ایجوکیشن ناسک میں اساتذہ کا مظاہرہ، اضافی گرانٹ کا جی آر جاری کرنے کا مطالبہ - Teachers protest in Nashik

مالیگاؤں سمیت ناسک ڈیوژن کے اساتذہ نے ناسک ڈی وائی ڈی آفس پر یک روزہ علامتی احتجاج منظم کیا۔ انہوں ن حکومت مہاراشٹر سے ریاست بھر کے 63 ہزار اساتذہ کو سو فیصد گرانٹ دینے کا مطالبہ کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 23, 2024, 10:46 PM IST

مالیگاؤں : مہاراشٹر کے جزوی گرانٹ یافتہ 63 ہزار اساتذہ کرام آج بھی تنخواہ سے محروم ہیں اور انہیں 20، 40 اور 60 فیصد گرانٹ پر اکتفا کرنا پڑ رہی ہیں ۔حکومت مہاراشٹر ان 63 ہزار اساتذہ کرام کو سو فیصد گرانٹ دی جائے۔ اس مطالبہ کو لیکر ممبئی کے آزاد میدان میں دھرنا دیا گیا اور اس وقت وزیر تعلیم و وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے اساتذہ کرام کیساتھ میٹنگ کرتے ہوئے اضافی گرانٹ منظور کرنے کا وعدہ کیا ۔اس ضمن میں وزیر تعلیم نے 12 جولائی 2024 کو اسمبلی میں اضافی گرانٹ کا اعلان بھی کردیا لیکن ابھی تک جی آر جاری نہیں کیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں مہاراشٹر بھر کے ضلع کلکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر آف ایجوکیشن اور ایجوکیشن آفس پر احتجاجی مظاہرہ شروع کیا گیا ہے۔
اس ضمن میں ناسک ڈیوژن کے اساتذہ کرام نے سیکڑوں کی تعداد آج ناسک ڈپٹی ڈائریکٹر آف ایجوکیشن آفس پر دھرنا آندولن کیا ۔اس موقع پر اساتذہ کی تنظیم شکشک سمنوئے سنگھ جانب سے نلیش گانگورڈے سر کی قیادت میں ایک محضر نامہ ڈپٹی ڈائریکٹر کے نمائندے این ڈی سونونے اور دیورے کو پیش کیا گیا ۔اس دھرنا آندولن میں اساتذہ کرام نے مطالبہ کیا ہے کہ 30 جولائی سے قبل حکومت اضافی گرانٹ کا جی آر جاری کرے اور فوری طور پر اساتذہ کے اکاؤنٹ میں تنخواہ جمع کرائے۔بصورت دیگر یکم اگست سے مہاراشٹر بھر کے 63 ہزار اساتذہ کرام ممبئی کے آزاد میدان میں دھرنا آندولن کرینگے ۔یہاں یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ جزوری گرانٹ یافتہ اسکولوں میں تدریسی غیر تدریسی عملے کی ہر سال اضافی گرانٹ کا نفاذ یکم جنوری 2024 سے بغیر کسی شرط کے دیا جائے۔
پرائمری، سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں اور ڈیوژن کو مساوی طور پر اضافی گرانٹ دیا جائے اور خامیاں دور کی جائیں ۔اس کے علاوہ پونہ سطح پر غیر اعلان شدہ اسکولوں کو اہل بنا کر گرانٹ کی منظوری دی جائے ۔اس کے علاوہ جونی پینشن اسکیم لاگو کی جائے ۔جزوی گرانٹ یافتہ اسکولوں کو وقت پر ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو تنخواہ دی جائے ۔اس مطالباتی میمورنڈم کو قبول کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر آف ایجوکیشن کے نمائندوں نے تیقن دیا کہ آج ہی مہاراشٹر سرکار کو آپکے مطالبات پہنچائیں جائیں گے تاکہ اساتذہ کے ساتھ ہورہی ناانصافی کو دور کیا جاسکے ۔اس دھرنے میں مالیگاؤں شہر کی اسکولوں مالیگاؤں ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، مدر عائشہ ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج۔ زم زم ہائی اسکول کے اساتذہ و معلمات نے شرکت کی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.