ETV Bharat / state

استاد یا جلّاد؟ لوہے کی پائپ سے کی پٹائی، دو دنوں تک کمرے میں رکھا بند - Teacher Beats Up Student In Bagaha - TEACHER BEATS UP STUDENT IN BAGAHA

ایک استاد اتنا ظالم کیسے ہو سکتا ہے؟ اس واقعہ کے بارے میں جاننے کے بعد آپ کے ذہن میں یہی سوال اٹھے گا۔ یہ واقعہ چمپارن کے ایک بگہا علاقعے کا ہے جہاں استاد نے ایک طالب علم کو لوہے کی راڈ سے مارا اور اس کو دو دن تک کمرے میں بند کرکے رکھا۔ طالب علم کا قصور صرف اتنا تھا کہ وہ بغیر بتائے ہاسٹل سے باہر چلا گیا تھا۔

بگہا میں طالب علم کی وحشیانہ پٹائی
بگہا میں طالب علم کی وحشیانہ پٹائی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 9, 2024, 10:48 AM IST

بگہا (چمپارن، بہار): مغربی چمپارن میں ایک دل خراش واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک استاد نے اپنے طالب علم کے ساتھ قصائی جیسا برتاؤ کیا ہے۔ 'ایسے ٹیچر کو جیل بھیج دینا چاہیے۔ یہ استاد نہیں قصائی ہے، کیا کوئی اس طرح مارتا ہے؟ بہار کے بگہا سے ایک ویڈیو دیکھ کر لوگ ایسی ہی باتیں کہہ رہے ہیں۔ ویڈیو اتنا خوفناک ہے کہ ہم اسے نہیں دکھا سکتے اور نہ ہی آپ کے اندر اتنی ہمت ہوگی کہ اس طرح کا ویڈیو دیکھ سکیں، مگر اس کے بارے میں ہم آپ کو ضرور بتا ئیں گے۔ جس کو پڑھنے کے بعد آپکی روح کانپ اٹھے گی اور آپ سوچیں گے کہ کہیں آپ کے اپنے کے ساتھ تو کچھ ایسا نہیں ہو رہا ہے؟

بگہا میں ٹیچر نے طالب علم کی پٹائی:

دراصل معاملہ بہار کے مغربی چمپارن بگاہا کا ہے جہاں کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں ایک استاد ایک طالب علم کو بے دردی سے پیٹ رہا ہے۔ طالب علم کا قصور صرف اتنا تھا کہ وہ اسے بتائے بغیر ہاسٹل سے باہر چلا گیا تھا۔ اس کے بعد ٹیچر نے اسے شدید مارا پیٹا اور دو دن تک کمرے میں بند رکھا۔

تین لوگوں نے ایک ساتھ مارا پیٹا:

بگہا میں اس طالب علم کی پٹائی کا معاملہ ہرنانڈ میں واقع ایک پرائیویٹ کوچنگ ہاسٹل کا ہے۔ 12 سالہ طالب علم کو استاد نے بہت بے دردی سے پارا پیٹا۔ حد تو ہی ہو گئی کہ پہلے اس نے اس لڑکے کو ہاتھوں سے، پھر لاتوں سے، پھر لکڑی سے اور اس کے بعد جب اس کا دل نہیں بھرا تو اس نے لوہے کی راڈ سے بڑی بے دردی سے مارا پیٹا۔

ہاسٹل کے ایک دوسرے طالب علم کا کہنا ہے کہ کوچنگ منیجر، اس کی بیوی اور دیگر اساتذہ نے مل کر اسے لوہے کے پائپوں اور ڈنڈوں سے بے دردی سے مارا۔ طالب علم کی پوری کمر اور کولہے سوج گئے ہیں۔ اسے تشویشناک حالت میں اس کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں اس کا علاج چل رہا ہے۔

غیر قانونی کوچنگ چلانے کا الزام:

دراصل لوگوں کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں بہت سی ایسی غیر قانونی کوچنگ چل رہی ہیں جہاں طلباء کو ہاسٹل میں رکھا جاتا ہے اور نیترہاٹ، نوودیا اور سینک اسکولوں میں داخلے کے لئے تیاری کرائی جاتی ہے۔ لڑکا یہاں ہاسٹل میں رہتا تھا وہ بغیر بتائے ہئے ہاسٹل سے چلا گیا اور جب واپس آیا تو ان لوگوں نے اس کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا۔ لڑکے کے والد نے ہاسٹل آپریٹر سمیت تین ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ پولیس نے اس معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

بغیر بتائے ہاسٹل سے بازار گیا تھا:

طالب علم کے والد کے مطابق اس نے اپنے بیٹے کو 27 جون کو ہاسٹل بھیجا تھا۔ 4 جولائی کو وہ ہرنانڈ بازار میں کسی کام سے بغیر بتائے ہاسٹل سے آیا تھا۔ اطلاع ملنے کے بعد ہاسٹل آپریٹر دھرمیندر اور اس کے ساتھی بلکیشور عرف بلیرام طالب علم کو پکڑ کر ہاسٹل لے آئے۔ اس کے بعد ہدایت کار دھرمیندر نے اپنی بیوی کے ساتھ مل کر ان کی پٹائی کی اور دو دن تک ایک کمرے میں بند رکھا۔

اس طرح بچ گئی طالب علم کی جان:

ہاسٹل میں رہنے والے ایک طالب علم نے بتایا کہ 6 جولائی کو متاثر طالب علم بیت الخلأ کے بہانے ہاسٹل سے بھاگ گیا اور ہرناند میں رہنے والے اپنے رشتہ دار کی دکان پر پہنچ کر پورے واقعہ کی اطلاع دی۔ جس کے بعد متاثرہ بچے کے والد نے انتظامیہ سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ طالب علم کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس معاملے میں لکریہ تھانہ انچارج نے بتایا کہ واقعہ کی جانچ کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.