ETV Bharat / state

تمل ناڈو: ڈی ایم کے، ایم پی گنیش مورتی نے کیڑے مار دوا کھائی، وینٹی لیٹر پر - DMK MP Consumes Pesticides

Erode MP Ganeshamoorthy: کیڑے مار دوا کھانے کے بعد تمل ناڈو کے ایروڈ سے ڈی ایم کے ایم پی اے گنیش مورتی کو اسپتال داخل کرایا گیا ہے جو فی الوقت وینٹی لیٹر پر ہیں۔ ڈاکٹروں کی ٹیم مسلسل ان کی نگرانی کر رہی ہے۔

ڈی ایم کے ایم پی گنیش مورتی نے کیڑے مار دوا کھائی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 25, 2024, 3:41 PM IST

Updated : Mar 25, 2024, 5:40 PM IST

کوئمبٹور: تمل ناڈو کے ایروڈ سے ڈی ایم کے ایم پی اے گنیش مورتی کو مبینہ طور پر کیڑے مار دوا کھانے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ آپ کو بتا دیں، گنیش مورتی 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں ڈی ایم کے کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے۔ 24 مارچ کی صبح انہیں بے چینی محسوس ہونے اور الٹی ہونے کے بعد گھر والوں نے اچانک ہسپتال میں داخل کرایا۔

بعد ازاں گنیش مورتی نے گھر والوں کو بتایا کہ انہوں نے کیڑے مار دوا کھا لی۔ انہیں فوری طور پر آئی سی یو لے جایا گیا۔ فی الوقت وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔ اس کے بعد تقریباً ڈھائی بجے انہیں دو ڈاکٹروں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کوئمبٹور کے ایک پرائیویٹ اسپتال منتقل کیا گیا۔

جانکاری کے مطابق ایم ڈی ایم کے لیڈر وائیکو اپنے بیٹے دورائی وائیکو کے ساتھ گنیش مورتی کی حالت کے بارے میں واقفیت حاصل کرنے کے لیے اسپتال پہنچے۔ وائیکو نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم پی کی حالت نازک ہے اور وہ ای سی ایم او میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گنیش مورتی کی صحت کے بارے میں بہت فکر مند ہیں۔ ڈاکٹر ان کی حالت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

جانکاری کے مطابق، گنیش مورتی گھر والوں سے کچھ ایسے انداز میں بات کر رہے تھے جیسے وہ غم میں مبتلا ہوں۔ انہوں نے کئی بار ڈاکٹر سے بھی بات کی۔ آکر میں پریشان ہو کر انہوں نے ناریل کے درختوں کے لیے استعمال ہونے والی کیڑے مار دوا پی لی۔ غیر مصدقہ ذرائع کے مطابق ایروڈ کے رکن اسمبلی اے گنیش مورتی نے یہ جان لیوا قدم آئندہ لوک سبھا انتخابات میں ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے اٹھایا ہے۔

مزید پڑھیں:

Congress Worker Attempts To Set Self Afire ٹکٹ نہ ملنے سے ناراض کانگریس کارکن کی خودسوزی کی کوشش

Station Ghanpur MLA Thatikonda Rajaiah بی آر ایس ٹکٹ نہ ملنے پر اسٹیشن گھن پور کے رکن اسمبلی کے راجیا جذباتی ہوگئے

Last Updated : Mar 25, 2024, 5:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.