ETV Bharat / state

تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے اداکارشیلیش لودھا نے اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری دی - Shailesh Lodha Visit Ajmer Sharif - SHAILESH LODHA VISIT AJMER SHARIF

کامیڈی سیریل تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے مشہوراداکار شیلیش لودھا نے اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری دی اورپروفیشنل کیرئیر کی کامیابی کے لئے دعا مانگی۔ انہوں نے درگاہ پرعقیدت کی چادر چڑھائی۔

ٹیلی ویژن کے مشہور اداکارشیلیش لودھا نے اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری دی
ٹیلی ویژن کے مشہور اداکارشیلیش لودھا نے اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری دی (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 24, 2024, 1:40 PM IST

ٹیلی ویژن کے مشہور اداکارشیلیش لودھا نے اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری دی (etv bharat)

اجمیر:مشہور کامیڈی ٹی وی سیریل تارک مہتا کا اولٹا چشمہ کے نامور اداکار اور شاعر شیلیش لودھا آج اجمیر شریف درگاہ پہنچے جہاں انہوں نے صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ پر حاضری دی اور عقیدت کی چادر چڑھائی ۔

درگاہ کے خادم سید زاہد ہاشمی نے انہیں درگاہ میں زیارت کرائی جبکہ سید یامین ہاشمی چشتی نے خواجہ غریب نواز کے دربار میں ان کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی۔

اس موقع پر شیلیش لودھا کو دیکھنے کے لیے مداحوں کی بڑی بھیڑ امڈ پڑی۔درگاہ پر زائرین کو اپنے پسندیدہ اداکار شیلیش لودھا کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس دوران شیلیش لودھا نے بچوں سے ملاقات کی اور انہیں آٹو گراف بھی دیا اور ان کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔

درگاہ پر حاضری دینے کے بعد شیلیش لودھا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں حضرت خواجہ غریب نواز صاحب پر بھر پور اعتماد ہے اور وہ اکثر اجمیر درگاہ پر حاضری دینے آتے ہیں۔

یہبھی پڑھیں:بالی وڈ فلم اداکارہ ہما قریشی نے اجمیر شریف کی درگاہ میں حاضری دی

یہی وجہ ہے کہ وہ زندگی میں کامیابی کے لیے اجمیر شریف آئے ہیں۔ راجستھان سے ایک اداکار ہونے کی وجہ سے انہیں بے پناہ عزت ملی ہے اور وہ ایک تقریب میں شرکت کے لیے اجمیر آئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.