ETV Bharat / state

حزب اختلاف کے رہنما کا ٹی ایم سی کے رکن اسمبلی پر حملہ کرنے کا الزام - Suvendu Adhikari react

حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری نے الزام لگایا کہ ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی تپن چٹرجی نے اسمبلی میں ان پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ مغربی بنگال کی قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ادھیکاری نے اس سلسلے میں اسپیکر کو خط لکھا ہے۔

حزب اختلاف کے رہنما  کا ٹی ایم سی کے رکن اسمبلی پر حملہ کرنے کا الزام
حزب اختلاف کے رہنما کا ٹی ایم سی کے رکن اسمبلی پر حملہ کرنے کا الزام ((Photo West Bengal Desh))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 25, 2024, 12:49 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شبھندو ادھیکاری نے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی تپن چٹرجی پر اسمبلی کے اندر حملہ کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا۔ چٹرجی مشرقی بردوان کے پورباستھلی سے ایم ایل اے ہیں۔ نندی گرام کے بی جے پی ایم ایل اے شبھندو نے اس واقعہ کے تعلق سے اسمبلی اسپیکر بیمن بنرجی کو خط لکھا ہے۔ خط کے ذریعے انہوں نے اسمبلی میں بی جے پی ایم ایل اے کی سیکورٹی پر بھی سوال اٹھائے ہیں۔

بی جے پی نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے اسمبلی میں خواتین پر تشدد پر بیان دینے کا مطالبہ کیا جس کے بعد ہنگامہ شروع ہو گیا۔ بعد ازاں بی جے پی کی خواتین ایم ایل ایز بشمول اگنی مترا پال نے اسمبلی گیٹ پر احتجاج کیا۔ شبھندو ادھیکاری نے کہا کہ اس دوران ایم ایل اے تپن چٹرجی نے اسمبلی کی لابی میں ان پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں:دہلی کی خواتین مایوس، مودی حکومت کا 3.0 بجٹ پسند نہیں آیا

اسپیکر کو لکھے گئے خط میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی کے رکن اسمبلی اور حزب اختلاف کے رہنما کے اندر محفوظ نہیں ہیں۔ شبھندو نے کہا کہ اگر کسی بی جے پی کے رکن اسمبلی کو مغربی بنگال اسمبلی کے اندر کوئی نقصان ہوتا ہے تو اس کی ذمہ داری اسپیکر بمان بنرجی پر عائد ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.