ETV Bharat / state

اجمیر: سابرمتی ایکسپریس کی چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں - sabarmati express

اجمیر کے سامنے مدار سٹیشن پر کھڑی مال گاڑی کو پیچھے سے آنے والی سابرمتی ایکسپریس نے ٹکر مار دی، جس کی وجہ سے سپر فاسٹ ٹرین سابرمتی ایکسپریس کا انجن اور اس کی چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ فی الحال کسی مسافر کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

اجمیر میں مدار اسٹیشن کے قریب سابرمتی ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 18, 2024, 9:24 AM IST

Updated : Mar 18, 2024, 12:35 PM IST

اجمیر: سابرمتی ایکسپریس کی چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

اجمیر: راجستھان کے اجمیر سے آگے مدار اسٹیشن کے قریب ایک بڑا ٹرین حادثہ پیش آیا ہے۔ اسٹیشن پر کھڑی مال گاڑی کو پیچھے سے آنے والی ٹرین نے ٹکر مار دی ہے۔ جس سے وہ پٹری سے اتر گئی۔ دراصل سابرمتی ایکسپریس ایک کھڑی مال ٹرین سے ٹکرا گئی، جس کی وجہ سے سابرمتی ایکسپریس کے انجن اور 4 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔

فی الحال کسی مسافر کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔کچھ مسافروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ موقع پر امدادی کام شروع کر دیا گیا ہے۔ مدد کے لیے ریلوے نے اجمیر ریلوے اسٹیشن پر ایک ہیلپ ڈیسک قائم کیا ہے۔ ریلوے کے پبلک ریلیشن آفیسر ششی کرن نے بتایا کہ ٹرین نمبر 12548 سابرمتی آگرہ کینٹ ٹرین پٹری سے اتر گئی ہے۔ یہ حادثہ رات 1:04 بجے پیش آیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ ریلوے میں خوف و ہراس کا ماحول پھیل گیا۔ ساتھ ہی ٹرین میں سفر کرنے والے ریلوے مسافروں میں افراتفری کا ماحول تھا۔ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ کچھ مسافروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور انہیں علاج کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا ہے۔

ریلوے حکام جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔ اس دوران جائے حادثہ پر امدادی گاڑی بھی پہنچ گئی ہے۔ ٹریک کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ٹرین کا پچھلا حصہ اجمیر ریلوے اسٹیشن کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: ہائی وے ٹیرر: بھارتی سڑکوں پر خوفناک تصویر

بتایا جا رہا ہے کہ ٹریک کو دوبارہ شروع ہونے میں 8 گھنٹے لگیں گے۔ حادثے کی وجہ سے پانچ ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔ حادثے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے۔ ٹرین میں بیٹھے مسافروں کو دوسری ٹرین کے ذریعے اجمیر ریلوے اسٹیشن لے جایا گیا ہے۔ ذیل ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہے نمبر 12065 اجمیر- دہلی- سرائے روہیلا، ٹرین نمبر 22987 اجمیر- آگرہ فورٹ، ٹرین نمبر 09605 اجمیر- گنگاپور سٹی، ٹرین نمبر 09639 اجمیر- ریواڑی اور ٹرین نمبر 19733 جے پور ٹرین ریلوے کی طرف سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔

Last Updated : Mar 18, 2024, 12:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.