ETV Bharat / state

گیا: رام نومی کے موقع پر کشیدگی پھیلانے والوں پر ہوگی سخت کاروائی - occasion of Ram Navami - OCCASION OF RAM NAVAMI

Action against those who spread tension on occasion of Ram Navami گیا ضلع میں رام نومی کے جلوس پر پولیس کی سخت نگاہ ہوگی۔ گزشتہ برس رام نومی کے موقع پر پیش آئے فرقہ ورانہ تشدد سے سبق لیتے ہوئے پولیس کی اس بار ہر جگہ تعیناتی ہوگی۔ آج بھی شہر میں پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ، امن کمیٹی کی میٹنگ ہوئی ہے-

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 16, 2024, 10:51 PM IST

گیا: رام نومی کے موقع پر کشیدگی پھیلانے والوں پر ہوگی سخت کاروائی

گیا :گیا ضلع میں رام نومی کے پیش نظر ضلع انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ حساس ہے۔ ضلع پولیس کی جانب سے خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں خاص کر پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر ضلع پولیس مستعد ہے اور رام نومی کے موقع پر نکلنے والے جلوس کے تعلق سے کئی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔ خاص طور پر وہی جلوس نکلیں گے جن کو اجازت انتظامیہ کی جانب سے دی جائے گی اس میں اسلحہ لانے اور لہرانے پر سخت پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔ رام نومی تہوار کے موقع پر نکلنے والے جلوس کے تعلق سے ضلع سے لے کر تھانہ سطح پر امن کمیٹی کی میٹنگیں بھی منعقد ہوئی ہیں تاکہ پرامن ماحول میں جلوس کو اختتام کرایا جا سکے۔ اس حوالہ سے ایس ایس پی اشیش بھارتی نے کہا کہ چونکہ گیا میں بڑے پیمانے پر جلوس نکلنے کی روایت ہے لیکن ابھی پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر ضابطہ اخلاق نافذ ہے۔ اس وجہ سے اضافی ہدایات بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جلوس کے دوران اگر اشتعال انگیز گانے نعرے لگائے گئے یا پھر متنازع یا مشکوک چیزیں کی گئیں تو بھی جلوس انتظامیہ کے افراد پر ضروری کاروائی یقینی طور پر ہوگی۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بھی نگاہ رکھی جا رہی ہے اگر سوشل میڈیا کے توسط سے بھی کوئی افواہ پھیلاتا ہے تو ان پر بھی سختی سے کاروائی کی جائے گی۔ اس بار الیکشن کے پیش نظر ضلع میں نیم فوجی دستے بھی بڑی تعداد میں تعینات ہیں اور انہیں بھی جلوس کو پرامن ماحول میں اختتام کرانے کے لیے لگایا گیا ہے۔ ایس ایس پی نے کہا کہ جو بھی حساس مقامات ہیں خاص کر گزشتہ برس رام نومی کے جلوس کے دوران ضلع کے جن علاقوں میں کشیدگی پیدا کی گئی تھی وہاں اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں پولیس کی خصوصی نگاہ ہے۔ شر پسند عناصر کی نشاندہی بھی کی گئی ہے اور پولیس کی سطح سے انہیں وارننگ بھی دی گئی ہے۔ اگر کہیں سے ناخوشگوار واقعات کی اطلاع ملی تو پولیس کی بروقت کاروائی میں ذرا سی بھی دیر نہیں ہوگی۔ انہوں نے ضلع کے نوجوانوں سے بھی اپیل کی کہ وہ جلوس میں پرسکون ہو کر شامل ہوں اگر کسی طرح کے ہنگامے وہ کرتے ہیں تو ان کے خلاف سخت کاروائی ہوگی مقدمہ بھی درج ہوگا اور ان کے لیے آگے چل کر خاص کر سرکاری ملازمتوں اور دیگر سرکاری اسکیم کا فائدہ لینے میں پریشانیاں واقع ہوں گی۔ اس لیے سبھی سے گزارش ہے کہ وہ کوئی ایسا کام نہ کریں جو ان کی پریشانیوں میں اضافہ کر دے۔

کیا گیا فلیگ مارچ

رام نومی تہوار کے موقع پر نکلنے والے جلوس کے پیش نظر شہر میں ضلع پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ کیا گیا۔ جس کی قیادت خود ایس ایس پی آشیش بھارتی کر رہے تھے۔ فلیگ مارچ میں ڈائل 112 کی موٹر سائیکل دستہ اور فور ویلر دستہ کے ساتھ ضلع پولیس کے دیگر جوان و افسران شامل تھے۔ فلیگ مارچ ایس ایس پی دفتر سے نکل کر جی بی روڈ ہوتے ہوئے مختلف تھانہ علاقوں کے اہم راستوں اور حساس مقامات سے گزرتے ہوئے واپس ایس پی دفتر پہنچ کر مارچ کا اختتام ہوا اس دوران ایس ایس پی نے کہا کہ چونکہ ضلع میں پہلے سے ڈائل 112 کی فور ویلر گاڑیاں دستیاب تھیں لیکن اب ڈائل 112 کی موٹر سائیکل دستہ بھی دستیاب ہے جو ڈائل 112 پر شکایت موصول ہونے کے بعد سنگین راستوں اور گلیوں میں موٹر سائیکل دستہ فوری طور پر وہاں پہنچے گا۔ ڈائل 112 کو بھی رام نومی کے موقع پر شہر اور مختلف علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے۔

واضح ہوکہ گزشتہ برس رام نومی کے جلوس کے دوران گیا چاکند ، بارہ چٹی، شیرگھاٹی کے علاقوں پر تشدد چھڑپیں ہوئی تھیں۔ بہار کے ساسارام اور بہار شریف میں فساد کے دوران بڑے پیمانے پر مالی نقصانات ہوئے تھے۔بہار شریف کے قدیم مدرسہ عزیزیہ کو بھی شرپسندوں نے نظر آتش کردیا تھا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.