ETV Bharat / state

مرادآباد کی مساجد میں نماز تراویح میں قرآن مکمل ہونے کا سلسلہ جاری - Taraweeh in mosques of Moradabad - TARAWEEH IN MOSQUES OF MORADABAD

Taraweeh prayers in mosques of Moradabad مرادآباد کی مساجد میں نماز تراویح کے دوران قران مکمل ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ یہاں کی مختلف مساجد میں تراویح میں قران پاک مکمل کیا جا رہا ہے اور امن و امان کی دعائیں کی جا رہی ہیں۔

مرادآباد کی مساجد میں نماز تراویح میں قرآن مکمل ہونے کا سلسلہ جاری

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 3, 2024, 5:02 PM IST

مرادآباد کی مساجد میں نماز تراویح میں قرآن مکمل ہونے کا سلسلہ جاری

مرادآباد :ماہ رمضان میں شیطان کو زنجیروں سے قید کر دیا جاتا ہے اور مسلمان اپنے رب کی عبادت میں دل و جان سے مشغول ہو جاتے ہیں۔ نماز اور روزہ کے ساتھ ہی مساجد میں تراویح کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ نمازِ تراویح میں حافظ صاحب قران مجید کی تلاوت کرتے ہیں۔ رمضان کے مہینہ میں مرادآباد میں نمازِ تراویح میں قران مکمل ہونے کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ مرادآباد کی کئی مساجد میں دو پارے سنائے گئے اور کہیں نماز تراویح میں ایک یا ڈیڑھ پارہ یومیہ سنانے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ قرآن کریم مکمل ہونے پر حافظ صاحب اور ان کے مقتدیوں کی خوشی کا دلکش نظارہ دیکھتے ہی بنتا ہے۔ قران مکمل ہونے پر مساجد کو پھول اور لائٹوں سے سجایا جاتا ہے اور نمازِ تراویح میں قران پڑھنے والے حافظ صاحب کی گل پوشی کے ساتھ ہی ان کو نذرانہ اور کپڑے بھی پیش کیے جاتے ہیں اور سبھی کو شیرنی تقسیم کی جاتی ہے۔

اسلام نگر میں واقع دارالعلوم صدر الافاضل اور رحمت نگر، کروله میں واقع غوثیہ مسجد میں قرآن کریم مکمل ہوا۔ دارالعلوم صدر الافاضل میں جہاں حافظ قاری تسلیم صاحب نے قرآن مکمل کرایا تو وہیں غوثیہ مسجد میں مفتی منور قادری نے قران مکمل کیا۔ ان دونوں ہی مساجد کی کمیٹی کے ذریعے حافظ صاحب کو 60 60 ہزار روپیہ نظرانہ پیش کیا گیا اور دیگر تحائف سے نوازہ گیا۔ ختم قرآن کے موقع پر غوثیہ مسجد کے امام مفتی محمد منور قادری نے نماز تراویح اور اس میں قرآن کی تلاوت کی فضیلت بیان کرتے ہوئے بتایا کہ نماز تراویح کے دوران قرآن پڑھا جاتا ہے اور مقتدی حضرات سماعت فرماتے ہیں۔ رمضان کے علاوہ جہاں ایک حرف پر 10 نیکیوں کا ثواب ملتا ہے تو وہیں رمضان کے مبارک مہینے میں تلاوت کرنے پر ایک حرف کا ثواب سو گنا پہنچ جاتا ہے۔

تلاوت قرآن کی فضیلت بیان کرتے ہوۓ مفتی صاحب نے مزید بتایا کہ اگر کوئی بندہ مومن اپنے رب سے گفتگو کرنا چاہتا ہے تو وہ قرآن کی تلاوت کرے۔ رمضان کے مقدس مہینے میں مساجد، گھروں اور دکانوں میں قرآن مجید کی تلاوت کی جاتی ہے اور اللہ تعالی قرآن کی فضیلت کی برکت سے بیماریوں سے شفاء عطا فرماتا ہے اور گھروں اور دکانوں میں برکتیں نازل فرماتا ہے۔
مفتی صاحب نے پیغام دیا کہ جو لوگ نماز تراویح میں قرآن مکمل کرنے کے بعد نماز تراویح ادا نہیں کرتے ہیں تو ایسے لوگ گنہگار ہیں۔ نماز تراویح اللہ کا انعام ہے جس کو ہم رمضان کے مہینے میں ادا کرتے ہیں۔ تراویح کی نماز سنت موکدہ ہے جس کو پورے مہینے ادا کرنا ضروری ہے۔ مفتی صاحب نے بتایا کہ نماز تراویح میں قرآن مکمل ہونے کے بعد بھی مسلمانوں کو پورے مہینے تراویح کا اہتمام کرنا لازمی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.