ETV Bharat / state

سونیا گاندھی نے جے پور میں پرچہ نامزدگی کیا داخل - rajasthan

Sonia Gandhi files nomination for RS elections کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی آج جے پور میں آئندہ راجیہ سبھا انتخابات کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کردیے ہیں۔

Sonia Gandhi arrives in Jaipur
Sonia Gandhi arrives in Jaipur
author img

By ANI

Published : Feb 14, 2024, 11:31 AM IST

Updated : Feb 14, 2024, 1:44 PM IST

جے پور: کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی آج صبح جے پور پہنچیں۔ اس دوران سونیا گاندھی کے ساتھ ان کے بیٹے اور پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی اور ان کی بیٹی، پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا بھی تھیں۔ کانگریس کے سابق صدر پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں راجستھان سے کانگریس کی نمائندگی کریں گے۔ سونیا گاندھی نے کانگریس رہنماوں کی موجودگی میں اپنے پرچہ نامزدگی داخل کیے ہیں۔

سونیا گاندھی 1998 سے 2022 کے درمیان تقریباً 22 سال تک کانگریس کی صدر رہیں، پانچ بار لوک سبھا کی رکن ہیں۔ کانگریس لیڈر بھنور جتیندر نے کہا کہ سونیا گاندھی کی آمد سے ریگستانی ریاست میں پارٹی کو مضبوط حاصل ہوگی۔ سنگھ نے اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "ہم سونیا گاندھی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ راجستھان کے لوگ ان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ یو پی اے کے دونوں دور کی حکومتوں کے دوران منریگا سمیت بہت سارے کام ہوئے ہیں۔ سونیا گاندھی نے طویل عرصے تک کانگریس صدر کے طور پر کام کیا۔ راجستھان میں کانگریس کے لوگوں اور عوام میں بہت خوشی ہے، ان کی آمد سے ہمیں تقویت ملے گی۔

راجستھان ایل او پی ٹیکا رام جولی نے کہا کہ یہ فخر کی بات ہوگی کہ کانگریس کے سابق صدر پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں راجستھان کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ "مجھے لگتا ہے کہ اگر سونیا گاندھی آج راجستھان آکر نامزدگی داخل کر رہی ہیں، تو یہ ہمارے اور پورے راجستھان کے لیے فخر کی بات ہوگی۔ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔ وہ ہماری قومی رہنما اور قربانی کی مظہر ہیں۔ راجستھان کے لیے اس سے زیادہ اہم کوئی چیز نہیں ہو سکتی۔" سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی بھی راجیہ سبھا کی رکن رہ چکی ہیں۔

مزید پڑھیں: سونیا گاندھی راجستھان سے راجیہ سبھا امیدوار اور پرینکا رائے بریلی سے لوک سبھا امیدوار: ذرائع

یہ بھی پڑھیں:

مہاراشٹر میں سیاسی ہلچل، سابق وزیر اعلیٰ اشوک چوہان نے کانگریس کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

لوگوں کو نوکری نہیں مل رہی، ان کی جیبیں لوٹی جا رہی ہیں، راہل گاندھی

واضح رہے کہ سونیا گاندھی اتر پردیش کے رائے بریلی سے بار بار لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئی ہیں۔ راجیہ سبھا کے لیے نامزدگی داخل کرنے کا اقدام اس سال اپریل-مئی میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات سے پہلے ہوا ہے۔ راجستھان سے راجیہ سبھا کی 10 سیٹیں ہیں، جن میں سے چھ کانگریس کے پاس ہیں اور چار بی جے پی کے پاس ہیں۔ راجیہ سبھا انتخابات 27 فروری کو ہونے والے ہیں۔ 15 فروری کو کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا آخری دن ہے۔ راجیہ سبھا کے ممبران پارلیمنٹ کی مدت چھ سال ہے اور 33 فیصد سیٹوں کے لیے ہر دو سال بعد انتخابات ہوتے ہیں۔ فی الحال راجیہ سبھا میں 245 ارکان ہیں۔

Last Updated : Feb 14, 2024, 1:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.