میرٹھ: ریاست اتر پر دیش کے ضلع میرٹھ میں واقع سماجی ادارہ فلاح انسانیت کی جانب سے ضرورت مندوں کے درمیان عید کٹس تقسیم کیے گئے۔ اس موقعے پر درجنوں غریب ضرورت مندوں کو عید کٹس فراہم کیے گئے۔ عید کٹس کی تقسیم کا مقصد غریب اور ضرورت مندوں تک رمضان کے آخری عشرے اور عید سے قبل راشن کی قلت کچھ حد تک دور کرنے کی کوشش تھی۔
سماجی تنظیم فلاح انسانیت کے اراکین صاحب حیثیت افراد کی مدد سے تقریبا بارہ برسوں سے میرٹھ میں غریب اور ضرورت مندوں کے لیے کھانے پینے کی اشیاء کے علاوہ مالی تعاون کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ تنظیم کے ارکین غریب لوگوں کی پریشانیوں کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ وہ بھی دوسروں کی طرح خوشحال زندگی گزار سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: Jamat e Islami Hind Distributes Ramazan Kits احمد آباد میں غربا میں رمضان کٹس تقسیم
اراکین کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں زکوۃ اور فطرے کی رقم سے مستحق لوگوں کے لیے عید کٹس تیار کر تقسیم کی جا رہی ہے تاکہ وہ بھی عید کے تہوار کی خوشی محسوس کر سکیں۔ سماج کے ایسے ہی ضرورت مند اور مستحق افراد تک مدد پہنچانے کے لئے پروگرامز کا اہتمام کیا جاتا ہے۔مستقبل میں بھی تنظیم کی جانب سے غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد کا سلسلہ جاری رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔