ETV Bharat / state

آندھرا پردیش میں سڑک حادثہ، چھ افراد ہلاک - آندھرا پردیش میں سڑک حادثہ

Road accident in AP ریاست آندھرا پردیش میں دو ٹرک اور بس کے درمیان زبردست ٹکر کے باعث ایک سڑک حادثے میں چھ افراد ہلاک جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Road accident in AP
Road accident in AP
author img

By PTI

Published : Feb 10, 2024, 9:46 AM IST

Updated : Feb 10, 2024, 10:15 AM IST

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے ضلع نیلور کے مسونورو ٹول پلازہ پر ہفتہ کی صبح دو ٹرکوں اور ایک پرائیویٹ بس کے درمیان زبردست ٹکر ہوئی ہے۔ اس سڑک حادثے میں چھ افراد کی موت ہو گئی اور 20 سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔ پولیس نے کہا ہے کہ یہ حادثہ آج رات دیر گئے 2 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک جو دو بیلوں کو لے کر سریکالہستی جا رہا تھا، پیچھے سے لوہے سے لدے دوسرے ٹرک سے ٹکرا گیا۔

کاوالی کے سب ڈویژنل پولیس افسر وینکٹا رمنا نے اس حادثے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "لوہے سے لدے ٹرک کے ڈرائیور نے گاڑی پر کنٹرول کھو دیا اور مخالف سمت سے آنے والی پرائیویٹ بس کو ٹکر مار دی۔" اس سڑک حادثے میں چار لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ حادثے میں زخمی افراد کو فی الفور نیلور کے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ نیلور کے سرکاری ہسپتال میں دو افراد کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ اس ضمن میں ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: رامپور ہاٹ میں دلدوز سڑک حادثہ، چار ہلاک،11زخمی

مزید پڑھیں: سٹرک حادثات میں انسانی جانوں کے زیاں پر میرواعظ کا دکھ

واضح رہے کہ ملک بھر میں تیز رفتاری، لاپرواہی اور نشہ کی حالت میں گاڑیاں چلانے کے باعث سڑک حادثات پیش اتے ہیں۔ جن میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔ حالانکہ حکومت کی جانب سے آئے دن سڑک حادثات سے بچنے کے لئے شعور بیداری پروگرامس منعقد کیے جاتے ہیں۔

Last Updated : Feb 10, 2024, 10:15 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.