ETV Bharat / state

جوتا چوری پر ہمشیرہ نسبتی نے زیادہ پیسے مانگے، دلہے کے انکار پر شادی کی تقریب میں لڑائی - Sister in law asked for more money

جوتا چوری پر ہمشیرہ نسبتی نے زیادہ پیسے مانگے، دلہے کے انکار پر شادی کی تقریب میں لڑائی شروع ہو گئی، ڈھیروں کرسیاں پھینکیں گئیں۔

جوتا چوری پرہمشیرہ نسبتی نے زیادہ پیسے مانگے، دلہے کے انکار پرشادی کی تقریب میں لڑائی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 23, 2024, 10:12 AM IST

امروہہ: یوپی کے امروہہ ضلع سے ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں کے ایک شادی ہال میں شادی کی تقریب کے دوران رسم جوتا چوری کے پیسے دینے پر دو فریقین میں جھگڑا ہوگیا۔ جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ لوگوں نے وہاں موجود کار کی توڑ پھوڑ بھی کی۔ لڑائی کے اس واقعہ میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا ہے۔

دراصل یہ سارا معاملہ امروہہ کے حسن پور کوتوالی علاقہ کا ہے۔ پیر کی رات یہاں رہنے والے ایک شخص کی دو بیٹیوں کی شادی تھی۔ ایک شادی ہال میں شادی کی بارات تھی۔ جوتا چوری رسم میں کچھ لوگوں کے درمیان نقد رقم دینے پر جھگڑا ہوگیا۔ جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ دونوں فریقوں میں لڑائی شروع ہو گئی۔ شادی کے مہمانوں نے ایک دوسرے پر کرسیاں پھینکیں اور خوب لڑائی ہو گئی۔

مزید پڑھیں:صدر جمہوریہ ہند کے ہاتھوں 67 شخصیات پدم ایوارڈز سے سرفراز - PADMA AWARDs 2024

اتنا ہی نہیں لوگوں نے شادی کی تقریب کے باہر کھڑی گاڑی کی بھی توڑ پھوڑ کی۔ اس دوران اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے کسی طرح معاملے کو ٹھکانے لگایا اور لڑائی میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال میں زیر علاج رکھا۔ تاہم اس معاملے میں دونوں فریق بغیر کسی قانونی کارروائی کے ایک معاہدے پر پہنچ گئے ہیں۔ واقعہ کا یہ سارا سلسلہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.