ETV Bharat / state

سسودیا نے سپریم کورٹ میں درخواست ضمانت داخل کی - DELHI NEWS LIVE TODAY

دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے دہلی ٹرائل کورٹ میں سماعت میں تاخیر کو لے کر سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔ جہاں پراس کیس کی سنوائی ہو رہی ہے۔۔۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 8, 2024, 2:13 PM IST

منیش سسودیا کی سماعت کا معاملہ
منیش سسودیا کی سماعت کا معاملہ (Etv Bharat)

نئی دہلی: دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے دہلی ٹرائل کورٹ میں سماعت میں تاخیر کو لے کر سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔ سسودیا کے وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے عدالت کو بتایا کہ عام آدمی پارٹی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا شراب پالیسی کیس میں پچھلے 16 ماہ سے جیل میں ہیں مگر ابھی تک کچھ نہیں ہو پایا ہے۔ مگر اب سی جے آئی نے جلد سماعت کا یقین دلایا ہے۔

آتشی نے کہا، بی جے پی اسمبلی انتخابات میں ایک بھی سیٹ نہیں جیت پائے گی:

دہلی کے وزیر اور AAP کی لیڈر آتشی نے کہا کہ کہتے ہیں، " 2020 کے انتخابات میں، بی جے پی نے 45 (سیٹوں) پر جیت کا نعرہ دیا تھا، لیکن اسے صرف 8 سیٹیں ملیں، اب 2025 میں، وہ لوگوں کو پریشان کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ بی جے پی خود گھوٹالے کر رہے ہیں، چاہے وہ اپنی ہریانہ حکومت کے ذریعے دہلی کی پانی کی سپلائی بند کر رہی ہو، چاہے دہلی کے سرکاری اسکولوں کو برباد کرنے کی سازش ہو۔میں آج آپ کو پورے اعتماد کے ساتھ بتا رہی ہوں کہ اگر بی جے پی کو 1 بھی سیٹ 2025 میں مل جائے تو یہ ان کے لیے بہت بڑی بات ہے۔ جس طرح سے بی جے پی انتخابی وعدے کرتی ہے اور کرتی کچھ بھی نہیں ہے، اس کو دیکھ کر ایسا نہیں لگتا ہے کہ اس کو ایک بھی سیٹ مل پائے گی۔

کیا دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجریوال کو وکلاء سے ملنے کا اضافی وقت ملے گا؟ ہائی کورٹ میں آج سماعت:

سی ایم اروند کیجریوال نے دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی ہے جس میں وکلاء سے ملاقات کے لیے اضافی وقت مانگا گیا ہے۔ اس درخواست پر آج ہائی کورٹ میں سماعت ہے۔ جسٹس نینا بنسل کرشنا کیس کی سماعت کریں گی۔ واضع رہے کہ اروند کیجریوال نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وکلاء کے ساتھ اضافی ملاقات کے لئے وقت مانگا تھا جس کو مسترد کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.