احمدآباد: ریاست گجرات میں آئی ایس او کے ریاستی صدر جاوید قریشی اور جماعت اسلامی ہند نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے لیے مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے مسلمانوں سے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔
جے آئی ایچ کے سکریٹری واصف حسین نے کہا کہ آج ایس آئی او کی ٹیم یہاں پہنچی۔آج ہم نے بھائی چارے اور یکجہتی کا پیغام دیا اور کہا کہ ہندوستان کی عوام فلسطین کے ساتھ ہے۔ ہم ان کی حمایت کرتے ہیں۔ ان کے حق کے لئے کھڑے ہیں۔ہم یہ بھی پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہندوستان کی حکومت بھی اسرائیل کے خلاف ہے۔
ایس آئی او گجرات کے ریاستی صدر جاوید قریشی نے کہا کہ ہم فلسطینی عوام کی حمایت کرتے ہیں۔ ان کی حمایت میں سڑکوں پر نکلتے ہیں۔ صہیونی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مقصد اسرائیلی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج ہے۔ ہمارے پاس فلسطین کی حمایت اور دعا کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ اگر ہم صہیونی مصنوعات کا بائیکاٹ کرتے ہیں تو اسرائیل کو مالی طور پر نقصان پہنچے گا۔
یہ بھی پڑھیں: گلبرگہ کی مساجد میں ملک میں امن وامان اور فلسطین کے لئے خصوصی دعاوں کا اہتمام - Dua For Palestine On Shab E Qadr
انہوں نے مزید کہا کہ مخصوص اسرائیلی مصنوعات کی ایک فہرست فراہم کی، جو کہ 'سلیکٹیو بائیکاٹ' کے حصے ہیں۔ بی ڈی ایس (بائیکاٹ، ڈیویسٹمنٹ اور پابندیاں) تحریک کا حصہ ہیں۔ اس فہرست میں مشروبات، اسنیکس، فوڈ چینز اور گروسری کے زمرے شامل ہیں۔