ETV Bharat / state

وقف ترمیمی بل کے خلاف دستخط مہم کے ذریعے بیداری پیدا کرنے کی کوشش - Waqf Amendment Bill

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 14, 2024, 3:27 PM IST

مدنپورہ علاقے میں وقف ترمیمی بل کو لیکر نماز جمعہ کے بعد بیداری مہم چلائی گئی اور مخالفت کی اپیل کی گئی۔

وقف ترمیمی بل کو لیکر دستخط مہم کے ذریعے بیداری پیدا کرنے کی کوشش
وقف ترمیمی بل کو لیکر دستخط مہم کے ذریعے بیداری پیدا کرنے کی کوشش (ETV BHARAT)

ممبئی: ممبئی کے مدنپورہ علاقے میں نماز جمعہ کے بعد علاقے کے مسلمانوں نے وقف ترمیمی بل کے خلاف دستخطی مہم کے ذریعے مسلمانوں میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی اور کیو آر کوڈ کے ذریعے لوگوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بل کی مخالفت کرتے ہوئے اس مہم میں حصہ لیں اور زیادہ سے زیادہ میل کریں تاکہ حکومت اس بل کو نافذ نہ کر سکے۔

حالانکہ اس بل کے خلاف مسلمانوں کی مخالفت شروع سے ہی رہی ہے جس کے بعد فی الوقت پورے ملک میں اس بل کے خلاف ای میل کے ذریعے لوگ اپنی آواز حکومت تک پہنچانے کی مہم چل پڑی ہے۔ ممبئی کا مسلم اکثریتی علاقہ بائیکلہ میں وقف ترمیم بل کی شروع سے ہی مخالفت کی جا رہی تھی۔ گذشتہ روز جمعہ کے دن نمازیوں کے درمیان اس بل کے خلاف بیداری مہم کے ذریعے مسلمانوں کو بیدار کرنے کی کوشش کی گئی اور اپیل کی گئی کہ کیو آر کے اسکین کرکے سبھی ضرور ای میل کریں۔

مزید پڑھیں: وقف ترمیمی بل پر اعتراضات داخل کرنے کے لیے بنگلور کی جامع مسجد حضرت بلال میں زبردست مہم

آپ کو بتا دیں کہ اس علاقے میں مسلمانوں کی بڑی تعداد ہے۔ یہی سبب ہے کہ ممبئی اور مہارشٹر میں مسلمانوں سے جڑے مسائل پر اس علاقے کے لوگ ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.