تھانے: ریاستی حکومت نے جموں و کشمیر میں مہاراشٹر بھون کے لیے 2.5 ایکڑ زمین خریدی ہے۔ مہاراشٹر بھون کی تعمیر کا کام جلد شروع ہو جائے گا۔ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مہاراشٹر بھون کی تعمیر کی مخالفت کی تھی۔ واضح رہے کہ عمر عبداللہ نے مہاراشٹر بھون کے تعلق سے یہ بیان کچھ دن پہلے دیا تھا، جس کے بعد عمر عبداللہ کے والد فاروق عبداللہ ممبئی انڈیا اتحاد میں شامل ہونے گئے تھے۔ اس وقت یووا سینا کو یاد نہیں تھا کہ ان کے بیٹے نے مہاراشٹر بھون کی تعمیر کی مخالفت کی تھی۔
آج اچانک علاقے تھانے کے یووا سینا کے صدر نتن لانڈگے اور شیوسینا کے ترجمان راہل لونڈے کی قیادت میں مظاہرہ کیا گیا۔ اس دوران مظاہرین نے عمر عبداللہ کا پتلا جلانے کی کوشش کی، جسے پولیس ناکام کرنے کے لیے کوشاں نظر آئی۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان پتلے کو چھیننے کے لیے کافی جھڑپ ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:
- جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے حوالے سے مایوسی: شیو سینا
- ایکناتھ شندے کا منوج سنہا سے کشمیر میں مہاراشٹر بھون بنانے کا مطالبہ
واضح رہے کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مہاراشٹر حکومت نے جموں و کشمیر کے بڈگام میں جموں و کشمیر انتظامیہ سے 2.5 ایکڑ زمین خریدی ہے اور وہاں مہاراشٹر گیسٹ ہاؤس بنانے کا فیصلہ کیا جس کے بعد مہاراشٹر حکومت پورے ملک میں سرخیوں میں ہے۔ مہاراشٹر سرکاری گیسٹ ہاؤس بنانے والی پہلی ریاست بن گئی ہے۔