بنگلور: کرناٹک میں پرائیویٹ اسکولوں کی جانب سے بچوں کے ایڈمشن کے لئے بڑے پیمانے پر ڈونیشن اور بھاریفیس اینٹی جارہی ہے اور اس معاملہ میں حکومت نے ایک سرکیولر بھیج کر اپنا پلہ جھاڑ لیا ہے. اس سلسلے عام آدمی پارٹی کے بعد اب اسٹوڈینٹس فیڈریشن آف انڈیا کی جانب سے کمشنر آف ایجوکیشن دفتر کے روبرو احتجاج کیا گیا اور مانگ کی کہ 1983 ایجوکیشن ایکٹ کے مطابق پرائیویٹ اسکولوں میں فیس طئے کی جائے۔ حکومت فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے پرائیویٹ اسکولوں کی من مانی پر روک لگائے۔
بھیمانا گوڑا نے سستی تعلیم کی وکالت کی- انہوں نے فیس کے ڈھانچے میں شفافیت لانے اور مناسب فیس پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ ’تعلیم ایک بنیادی حق ہے اور کسی بھی بچے کو مالی مجبوریوں کی وجہ سے تعلیم حاصل کرنے سے نہیں روکا جاسکتا‘۔ ایس ایف آئی کارکن بابو نے بھی اسی طرح کے جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ نجی اسکولوں کو تعلیم کے نام پر منافع خوری کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ حکومت کی جانب سے تازہ طور پر جو سرکلر جاری کیا گیا ہے اس کا مقصد مسئلہ کو حل کرنا تھا لیکن اس سرکلر کی وجہ سے ایک نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ اس مسئلہ پر بحث جاری ہے۔ والدین بڑھتے ہوئے تعلیمی اخراجات سے پریشان ہیں۔
بنگلور: اسکولوں میں ڈونیشن اور فیس میں بے تحاشہ اضافہ کے خلاف ایس ایف آئی کا احتجاج - Fee Hike in schools - FEE HIKE IN SCHOOLS
SFI Protests against Fee Hike in schools بنگلور میں ایس ایف آئی کے کارکنوں نے اسکولوں میں ایڈمیشن کے نام پر بھاری رقم اینٹنے کے خلاف احتجاج کیا۔
Published : May 22, 2024, 7:51 PM IST