ETV Bharat / state

مظفر نگر میں گٹر کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے دو مزدوروں کی موت - Sewer Cleaning Laborers Died

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 23, 2024, 12:22 PM IST

Two Person Died In Muzaffarnagar مظفر نگر ضلع کی شہر کوتوالی علاقے کے کھالا پار کیں واقع اے ٹوزیڈ کالونی میں گٹر کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے دو مزدوروں کی موت ہوگئی۔اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

مظفر نگر میں  گٹر کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے دو مزدورو کی موت

مظفر نگر:ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کی شہر کوتوالی علاقے کے کھالا پار میں واقع اے ٹو زیڈ کالونی میں آج شام ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا نمامی گنگے یوجنا کے تحت گٹر سیور کی صفائی کر رہے دو مزدوروں کی دم گھوٹنے سے موت ہو گئی۔

اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔جائے وقوع پر مقامی باشندوں کی بھیڑ امڈ گئی۔پولیس نے واقعے کی اطلاع پا کر جائے وقوع پر پینچ کر تفتیش شروع کردی۔بھیڑ کو جائے وقوع سے ہٹانے کرنے کی کوشش کی۔

پولیس اور ضلع انتظامیہ کے اعلی افسران موقع پر پہنچے اور جانچ شروع کردی۔اعلیٰ افسران کی جانب سے جانچ کی بات کہے جانے پر وہاں موجود مزدوروں میں ناراضگی پائی گئی ۔مزدوروں نے زبردست ناراضگی کا اظہار کیا ۔ نمامی گنگے اسکیم کے تحت گٹر کی صفائی کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:لکھنؤ آگرہ ایکسپریس وے پر سلیپر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم، 4 لوگوں کی موت - BUS TRUCK COLLISION

مقامی لوگوں نے بتایا کی نجی کمپنی کی غلطی کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا یہ لوگ حفاظتی سامان کے بغیر صفائی کر رہے تھے۔گٹر میں دم گھٹنے سے مرنے والوں میں حاجی شمیم ​​(70) اور واجد (25) بتائیں گئے ہیں۔سٹی مجسٹریٹ وکاس کشیپ نے جانچ کا حکم دیا۔اور لواحقین کو ہر سطح پر مالی معاوضہ دینے کا اعلان بھی کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.