ETV Bharat / state

بیدر ضلع کو 20 ہزار مکانات فراہم کرنے کا مطالبہ - HOUSING SCHEME

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 27, 2024, 12:31 PM IST

کناڈیگا ڈیفنس فورم، ویر کناڈیگا سینا، کرناٹک ڈیفنس فورم سمیت مختلف سماجی تنظمیوں کے ذمہ داران نے ریاستی وزیر ضمیراحمد خان سے ملاقات کی اور بے گھر لوگوں کو مکانات مختص کرنے کا مطالبہ کیا۔

بیدر ضلع کو 20 ہزار مکانات فراہم کرنے کا مطالبہ
بیدر ضلع کو 20 ہزار مکانات فراہم کرنے کا مطالبہ (etv bharat)

بیدر : بیدر میں واقع ویر کناڈیگا سینا کرناٹک ڈیفنس فورم کے ضلع صدر سری کانت بھوانی نے ضلع پنچایت میٹنگ میں ریاستی وزیر ضمیر احمد خان کو ایک عرضداشت پیش کرتے ہوئے ضلع بیدر میں بے گھر افراد کو 20 ہزار مکانات دینے مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بیدر ضلع کرناٹک کا تاج ہے۔ یہ ایک ایسا ضلع ہے جہاں تمام مذاہب کے لوگ آباد ہیں۔انہوں نے کہاکہ ضلع میں بہت سے غریب لوگ ہیں جن کی کوئی رہائش نہیں ہے۔رہنے کے لئے کوئی رہائش نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ خاص کر بیدر ، بسوا کلیان،بھالکی، ہمنا آباد اوراد، چٹگپہ ، ہلاسور،کمل نگر میں غریب لوگ کرائے کے مکانوں میں رہ رہے ہیں۔اس کی وجہ سے ان کے بچوں کو تعلیم تک فراہم کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ ایسے خاندانوں کو اپنی محنت سے پیسے بچا کر گھر بنانا مشکل ہو رہا ہے۔ لوگوں کے لیے حکومت کی جانب سے محکمہ ہاؤسنگ سے سروے کرائیں اور ایک خاکہ بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ بیدر ضلع میں غریب خاندانوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس لیے ان لوگوں کے لیےمختلف ہاؤسنگ اسکیموں کے تحت تقریبا 20 ہزار مکانات دیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:بیدر میں وقف عدالت کا انعقاد، 170 سے زائد عرضیاں وصول

اس موقع پر ضلع صدر مکیش،تعلقہ صدر امبداس،سندیپ،راہل،دیوراج،مہندرکمار پاٹل کرناٹک ڈیفنس فورم کے ضلع صدر اویناش، راج شیکھر، گنپتی ، آنند پاٹل موجود تھے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.