ETV Bharat / state

گلبرگہ میں مختلف تنظیموکا احتجاج - Protest Against Attack On Minority

ملک کی مختلف ریاستوں میں مسلمانوں کے خلاف جاری حملوں کے خلاف گلبرگہ میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی دلت سینا اور مختلف تنظیموں نے احتجاج کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ مویشی اسمگلنگ کے نام پر کسی کو تشدد کا نشانہ نہیں بنایا جاسکتا۔

گلبرگہ میں مختلف تنظیموکا احتجاج
گلبرگہ میں مختلف تنظیموکا احتجاج (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 24, 2024, 5:35 PM IST

گلبرگہ: ریاست کرناٹک گلبرگہ میں واقع جوائنٹ ایکشن کمیٹی دلت سینا اور مختلف تنظیموں کی جانب سے ملک کی مختلف ریاستوں میں ہجومی تشدد کے واقعات میں تشویشناک اضافہ کے خلاف احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر مظاہرین نے مرکز میں بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے کی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

گلبرگہ میں مختلف تنظیموکا احتجاج (etv bharat)

اس موقع پر سوشل ورکر سراج شابدی نے کہا کہ ملک جب سے بی جے پی کی حکومت بنی ہے اس وقت سے مسلمانوں اور دلتوں پر ہونے والے حملوں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ملک میں بار بار مساجد اور چرچوں پر بھی حملے کئے جا رہے ہیں۔‌گزشتہ روز مہاراشٹر کے کولہاپور مسجد پر شرپسندوں نے دن دہھاڑے حملہ کیا اور اس میں توڑ پھوڑ کی۔مسجد پر حملہ کرنے والوں کے خلاف اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔اس کی ویڈیو پوری دنیا میں وائرل ہوئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:گلبرگہ میں سی پی آئی ایم کا مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج

مظاہرین کا کہنا ہے کہ مسلمانوں اور دلتوں پر ہونے والے حملوں پر جلد سے جلد قابو پانے کی کوشش کی جائے۔مسلمانوں اور دلتوں پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔مظاہرین نے ضلع کمیشنر کے ذریعہ صدر جمہوریہ کو میمورنڈم پیش کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.