ETV Bharat / state

روزہ کے کئی طبی فوائد، اگر صحت مند رہنا ہے تو روزہ رکھو: پروفیسر کوثر عثمان - Medical Benefits of Fasting

جارج میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر کوثر عثمان نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند رہنے کے لیے روزہ انتہائی ضروری ہے روزہ کا عمل سبھی مذاہب میں کسی نہ کسی صورت میں موجود ہے روزہ سے روحانی سکون ملتا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 12, 2024, 10:48 PM IST

روزہ کے کئی طبی فوائد، اگر صحت مند رہنا ہے تو روزہ رکھو: پروفیسر کوثر عثمان

لکھنو : رمضان المبارک میں روزہ رکھنے کی ایک طرف جہاں شرعی اعتبار سے بے پناہ اجر و ثواب ہے تو دوسری جانب طبی نقطہ نظر سے بھی نہایت ہی اہم ہے۔ کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر کوثر عثمان نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند رہنے کے لیے روزہ انتہائی ضروری ہے روزہ کا عمل سبھی مذاہب میں کسی نہ کسی صورت میں موجود ہے روزہ سے روحانی سکون ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل سائنس کے مطابق خون میں کچھ ایسے سیلز (خلیا) موجود رہتے ہیں جو مر چکے ہوتے ہیں روزہ رکھنے کی وجہ سے مرے ہوئے سیلز کو زندہ سیلز کھا جاتے ہیں جو کہ صحت مند رہنے کے لیے کافی اہم ہے اگر روزہ نہیں رہتے ہیں تو وہی سیلز دیگر بیماریوں کی وجہ بنتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ روزہ رکھنے کے حوالے سے میڈیکل سائنس میں کئی ریسرچ ہوئے ہیں جس سے واضح ہوا ہے کہ روزہ انسانی جسم کو صحت مند رکھنے کے لیے بہت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ بعض لوگ بلڈ پریشر، شوگر اور دیگر امراض کے شکار ہوتے ہیں ان امراض کو بھی روزہ کے ذریعے کم کیا جا سکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ چند احتیاطی تدابیریں بھی ضروری ہیں کیونکہ روزہ دار کو چاہیے کہ بہت بھاری بھرکم کھانا نہ کھائیں افطار کے وقت تیل والے سامان سے بھی بچیں اور وٹامن سی کی اشیاء کا زیادہ استعمال کریں اس سے کافی فائدہ مند ہوگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ روزہ دار کو افطار کے بعد سے سحری تک زیادہ سے زیادہ پانی پینا چاہیے۔

یونانی ادویات کے تعلق سے بھی انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یونانی دوائیں انسانی زندگی میں کافی اہم ہیں ایلوپیتھ میں کئی ایسی دوائیں ہیں جس کا انسانی جسم پر غلط اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں لیکن یونانی میں ایسا نہیں ہے لہذا طب یونانی کو مزید ریسرچ کی ضرورت ہے اور عوام تک پہنچنے کی ضرورت ہے انہوں نے بتایا کہ حجامہ تھریپی جیسے کئی اہم تھری پیس ہیں جو یونانی میڈیسن میں کافی کارامد ہیں انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں انسانی جسم کے لیے سب سے خطرناک جنک فوڈ اور چائنیز کھانے ہیں ان کھانوں سے انسانی جسم پر بہت ہی غلط اثرات مرتب ہوتے ہیں اور کئی طرح کی بیماریاں جنم لیتی ہیں انہوں نے بتایا کہ جنک فوڈ سے انسانی زندگی کا تقریبا 10 برس کم ہو جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.