ETV Bharat / state

رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اجمیر کی سحری پارٹیاں جوش و جذبے سر لبریز - Sehri Parties In Ajmer

Third Ashra of Ramadan: ماہ رمضان المبارک کے دوران سحری کے وقت روزہ داروں کو نیند سے بیدار کرنے والی سحری پارٹی نے نم آنکھوں سے الوداع رمضان کے نعت و کلام پڑھ کر روزے داروں کو جذباتی کر دیا۔

رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اجمیر کی سحری پارٹیاں جوش و جذبے سر لبریز

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 5, 2024, 4:50 PM IST

رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اجمیر کی سحری پارٹیاں جوش و جذبے سر لبریز

اجمیر: عالمی شہرت یافتہ زیارت گاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کے شہر اجمیر شریف میں آخری عشرے میں سحری پارٹیاں الوداعی کلام پڑھ کر نم آنکھوں سے ماہ رمضان کو الوداع کہہ رہیں ہیں ۔اجمیر کی گلی اور محلوں میں سحری پارٹیاں رمضان کے آخری عشرے میں لوداعی کلام پڑھ کر لوگوں کو نیندوں سے بیدار کر رہیں ہیں۔

اجمیر کے بڑے پیر صاحب روڈ پر واقع حضرت تنا شاہ بابا رحمت اللہ علیہ کی درگاہ پر سحری پارٹی نے درگاہ کے خادم سید الحاج شاہ عالم چشتی کی صدارت میں رمضان کے الوداعی کلام پڑھ کر روزے داروں کو نیند سے بیدار کیا۔

اس موقع پر شاہنواز حسین، مشرف صدیقی، بھیا بھائی۔ وسیم خان، ساحل احمد، محمد شاخیر، عارف خان، شاہرخ خان، سمیر خان، سہیل عباسی، الفیض خان، اشرف اور موسد خان موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:سحری کے دوران ہر گلی کوچے میں الوداعیہ نغموں کی صدا

غور طلب ہے کہ اجمیر شہر میں درجنوں سحری پارٹیاں ہیں جو رمضان کے مقدس مہینے میں روزے داروں کو سحری کے لئے جگانے کام کرتی ہیں۔سحری پارٹیوں میں شامل لوگ اجمیر کی تمام گلیوں اور محلوں میں روزہ داروں کو سحری کے لئے اٹھانے کام کرتے ہیں۔یہ لوگ اس کام کو خدمت خلق سمجتے ہیں۔سحری پارٹیوں میں شامل تمام افراد جوش و جذبے سے لبریز ہوتے ہیں لیکن رمضان کے آخری عشرے میں الوداعی کلام پڑھتے ہوئے وہ سبھی بے حد جذباتی ہوجاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.