یادگیر: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح کرناٹک میں بھی اقلیتی طبقے کے رہنماوں نے لوک سبھا انتخابات کے ناتئج کو مثبت قرار دیا ہے۔ضلع یادگیر کے شاہ پور میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے ریاستی خازن سید اسحاق خالد شاہپور نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ تمام تر کوششوں کے باوجود مرکز میں حکومت نہیں بدلی لیکن انڈیا اتحاد ایک مضبوط اپوزیشن بن کر ابھرا ہے۔
انہوں نے کہاکہ لوک سبھا انتخابات کے نتائج آنے سے پہلے اقلیتوں کو مرکز میں حکومت بدلنے کو لے کر کافی امیدیں تھیں۔لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔ہمیں اور تھوڑی کوشش کرنی چاہیے تھی۔لیکن مرکز میں این ڈی اے کی حکومت بنی ۔دیکھتے ہیں کہ مستقبل میں کیا ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عبدالمنان سیٹھ سے خصوصی گفتگو
سید اسحاق خالد نے مزید کہا کہ انڈیا اتحاد کو چاہیے کہ وہ اپنے ساتھ چھوٹی چھوٹی پارٹیوں کو بھی الائنس میں شامل کریں۔اس سے ان کی طاقت میں اضافہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ انڈیا الائنس نے مسلم سیاسی پارٹیوں کو نظر انداز کیا ہے۔ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ، کل ہند مجلس اتحاد المسلمین اور آسام میں بدر الدین جمال کی پارٹی کو بھی انڈیا الائنس کا حصہ بنایا جانا چاہیے۔