ETV Bharat / state

بارہ بنکی میں اسکول بس الٹنے سے 6 بچوں کی موت، 25 زخمی - Accident In Barabanki

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 2, 2024, 8:04 PM IST

لکھنؤ چڑیا گھر میں پکنک منانے گیے سورت گنج کمپوزٹ اسکول ہرکا کے بچوں کی بس دیوا علاقے میں حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے میں چھ بچے جاں بحق ہوگیے۔

ACCIDENT IN BARABANKI
بارہ بنکی میں اسکول بس الٹنے سے 6 بچوں کی موت، 25 زخمی

بارہ بنکی: یوپی کے بارہ بنکی میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ لکھنؤ چڑیا گھر میں پکنک منانے گیے سورت گنج کمپوزٹ اسکول ہرکا کے بچوں کی بس دیوا علاقے میں حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے میں چھ بچے جاں بحق ہوگیے۔ جبکہ حادثے میں 25 بچے شدید زخمی ہوئے ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر امدادی کاروائیوں میں مصروف ہے۔ پولیس نے زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا ہے۔

غور طلب ہو کہ تمام زخمی بچوں کو علاج کے لیے ضلع اسپتال لے جایا گیا ہے۔ حادثہ بارہ بنکی کے دیوا تھانہ علاقہ کے سالار پور میں پیش آیا۔ تمام بچے پکنک منانے لکھنؤ چڑیا گھر گیے تھے۔ یہ سبھی سورت گنج قصبے کے ایک پرائیویٹ اسکول کے بچے تھے۔ واپسی کے دوران حادثہ پیش آیا۔ وضح رہے کہ تیز رفتار بس سڑک کے کنارے الٹ گئی۔ حادثہ کیسے ہوا ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا۔ کئی تھانوں کی پولیس فورس موقع پر پہنچ گئی ہے۔ ساتھ ہی اطلاع ملتے ہی محکمہ تعلیم کے افسران کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی۔ زخمی بچوں کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ جاں بحق ہوئے بچوں کے لواحقین ضلع اسپتال پہنچ گیے ہیں۔ والدین کا رو رو کر برا حال ہے۔ سی او سٹی جگت رام کنوجیا نے بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال بھیجا جا رہا ہے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ بچے سورت گنج بلاک کے کمپوزٹ اسکول ہرکا کے طالب علم ہیں، جنہیں محکمہ نے صبح لکھنؤ چڑیا گھر اور دیگر مقامات کے تعلیمی دورے پر بھیجا تھا۔ شام کو واپسی کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.