ETV Bharat / state

لوک سبھا انتخابات تک سی اے اے کے نام پر کھیلا ہوگا: سنجے راؤت - CAA in india

Sanjay Raut Reaction شیو سینا ادھو ٹھاکر گروپ کے سینیئر رہنما سنجے راوت نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ جب تک لوک سبھا انتخابات نہیں ہوتے ہیں اس وقت سی اے اے کے نام پر سیاست کی جائے گی۔

لوک سبھا انتخابات تک سی اے اے کے نام پر کھیلا ہوگا:۔سنجے راؤت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 12, 2024, 2:12 PM IST

لوک سبھا انتخابات تک سی اے اے کے نام پر کھیلا ہوگا:۔سنجے راؤت

ممبئی: مرکزی حکومت کی جانب سے شہریت ترمیمی قانون کے نفاذ کے نوٹیفیکیشن کے بعد سے ہی ملک میں سیاست کا بازار گرم ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مرکزی حکومت پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔اسی درمیان مہاراشٹر کے سینیئر رہنما سنجے راؤت نے کہا کہ الیکشن ہے اور رام مندر کا کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ہے۔ رام مندر کو لے کر زیادہ سیاست نہیں کی جا سکتی ہے۔ اس لئے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت سی اے اے کے نام پر سیاست تیز کردی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سی اے اے کو لے کر ماحول تیار کیا جا رہا ہے۔سی اے اے کے نام پر لوگوں کو ڈرا یا دھمکایا جا سکتا ہے۔یہ لوگ کچھ بھی کر سکتے ہیں مودی دوبارہ وزیر اعظم نہیں بنیں گے۔ 5 سال آپ کی حکومت رہی، آپ نے کیا کیا؟۔کسی بھی وقت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔اسی لئے یہ لوگ اتنی جلدی فیصلہ لے رہے ہیں تاکہ اس پر کوئی بحث ہی نہ ہو سکے۔

سی اے اے کو دسمبر 2019 میں پارلیمنٹ نے منظور کیا تھا۔ چار سال بعد اس پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔ سی اے اے قوانین کے جاری ہونے کے بعد اب 31 دسمبر 2014 تک بنگلہ دیش، پاکستان اور افغانستان سے ہندوستان آنے والے ہندو، سکھ، جین، بدھ، پارسی اور عیسائیوں کو ہندوستانی شہریت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:سی اے اے قوانین کیا ہیں؟ اہلیت، مطلوبہ دستاویزات، شہریت حاصل کرنے کا عمل

وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ درخواستیں مکمل طور پر آن لائن جمع کی جائیں گی جس کے لیے ایک ویب پورٹل بنایا گیا ہے۔ بغیر دستاویزات کے ان لوگوں کو شہریت دی جا سکتی ہے جو ہندوستان میں رہنے کے خواہشمند ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.