ETV Bharat / state

ثانیہ مظہر کی نیٹ امتحان 2024 میں نمایاں کامیابی - NEET EXAM RESULT 2024

نیٹ ' یو جی ' کا رزلٹ جاری ہو گیا ہے۔ اس میں بہار کے طلباء و طالبات نے بھی نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ کشن گنج کے کوچہ دامن بلاک کی بیٹی ثانیہ مظہر نے NEET (UG) - 2024 کے امتحان میں 667 نمبر حاصل کرکے علاقہ کا نام روشن کیا۔ ثانیہ مظہر گیا میں واقع سینٹرل یونیورسٹی آف ساؤتھ بہار گیا کے پی آر او مدثر عالم کی بھانجی ہیں۔

Sania Mazhar of Gaya outstanding success in NEET Exam 2024
ثانیہ مظہر کی نیٹ امتحان 2024 میں نمایاں کامیابی (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 5, 2024, 5:47 PM IST

گیا: کشن گنج ضلع کے کوچہ دھامن بلاک کے ایک چھوٹے سے گاؤں منصورہ کی ثانیہ مظہر نے ایم بی بی ایس کے داخلہ امتحان NEET (UG) - 2024 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 667 نمبر حاصل کیے ہیں۔ ثانیہ مظہر کے ماموں مدثر عالم نے کہا کہ ایک بہت مشہور کہاوت ہے "جہاں چاہ، وہاں راہ " جس کا مطلب ہے کہ اگر آپ سچی محنت اور لگن کے ساتھ کسی چیز، کسی مقصدکو حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو کامیابی حاصل ہوتی ہے۔ آپ ایک چھوٹے سے گاؤں میں رہیں، کہیں بھی رہیں، کسی بھی حالت میں رہیں لیکن محنت کریں گے تو اس محنت سے اپنا مقصد حاصل کر سکتے ہیں، ثانیہ مظہر نے اس کہاوت کو سچ ثابت کر دیا ہے۔ ماسٹر احسن مظہر عرف نعمت اور ماسٹر محسنہ بانو کی بیٹی ثانیہ مظہر نے ملک کے دور دراز کے دیہی علاقہ سے آنے کے باوجود 720 میں سے 667 نمبروں کے ساتھ آل انڈیا رینک 15997 حاصل کیا اور باوقار مقابلہ جاتی امتحان میں پورے علاقہ کا نام روشن کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ممبئی کی آمنہ عارف کڈی والا نے نیٹ میں مکمل 720 نمبرات حاصل کیے - Full 720 Marks In NEET

امتحان کے نتائج آتے ہی اہل خانہ، رشتہ داروں اور اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ سبھی نے ثانیہ مظہر کو مبارک باد پیش کی ہے۔ ان کی نانی مسکینہ بانو، ماموں محمد مدثر عالم (پبلک ریلیشن آفیسر سنٹرل یونیورسٹی آف ساؤتھ بہار، گیا، ڈاکٹر سرور عالم اسسٹنٹ پروفیسر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی)، چچا ڈاکٹر منتظم احمد اور خالہ معصومہ بانو وغیرہ نے بھی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ اس کامیابی پر والد احسن مظہر اور والدہ محسنہ بانو نے اپنی بیٹی کی بہت تعریف کی ہے اور خیر خواہوں کے دعاؤں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

واضح ہو کہ کشن گنج ضلع ہیڈ کوارٹر میں واقع بال مندر سینئر سیکنڈری اسکول سے 12ویں کلاس مکمل کرنے کے بعد ثانیہ مظہر نے NEET (UG) کے داخلہ امتحان کے لیے پٹنہ میں واقع رحمانی-30 سے ​​کوچنگ لی تھی۔ اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ثانیہ نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والدین، سرپرستوں اور اساتذہ کی موثر رہنمائی کو دیا ہے۔ ثانیہ نے کہا کہ میڈیکل کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ان کا مقصد اپنے علاقہ کے ضرورت مند لوگوں کو صحت کی مناسب خدمات فراہم کرنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.