ETV Bharat / state

جماعت اسلامی ہند کی خواتین ونگ نے اخلاقیات آزادی ہے کے نام سے مہم کا آغاز کیا - Jamat e Islami Hind campaign - JAMAT E ISLAMI HIND CAMPAIGN

جماعت اسلامی ہند ’اخلاقیات آزادی ہے‘ کے نام سے بڑے پیمانے پر ملک بھر میں ایک مہم چلا رہی ہے۔ اس مہم کا مقصد لوگوں کو اخلاقیات سے روشناس کرانا ہے۔ مسلم اور غیر مسلم لوگوں کو ایک ساتھ لاکر اچھائی اور برائی میں میں فرق بتانا ہے۔ اس مہم میں دوسرے مذاہب کے لوگوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

جماعت اسلامی ہند خواتین ونگ سے خصوصی گفتگو
جماعت اسلامی ہند خواتین ونگ سے خصوصی گفتگو (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 10, 2024, 3:17 PM IST

سنبھل (اترپردیش): جماعت اسلامی ہند، یوپی ویسٹ کی سکریٹری ڈاکٹر سنجیدہ عالم نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کو بیدار کرنے کے مقصد سے جماعت اسلامی ہند کی خواتین ونگ نے ملک گیر سطح پر ’اخلاقیات حق ہے‘ نام سے مہم چلا رہی ہے۔ جس کا آغاز یکم ستمبر کو ہوا اور 30 ستمبر تک جاری رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی ملک کے آٹھ اضلاع میں یہ مہم چلائی جا رہی ہے جس کا مقصد لوگوں کو اخلاقی قدروں کے بارے میں روشناس کرانا ہے۔

جماعت اسلامی ہند خواتین ونگ سے خصوصی گفتگو (ETV Bharat)

اس موقع پر مہم کی نیشنل کور کمیٹی کی رکن مسز اسمأ امتیاز نے کہا کہ 'معاشرے میں اخلاقی قدروں کی گراوٹ کی وجہ سے خواتین کو اب بھی اشیاء کے طور پر دیکھا جاتا ہے جس کی وجہ سے جنسی ہراسانی اور زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مسز اسمأ امتیاز نے کہا کہ ملک میں اس طرح کے حالات پیدا ہو رہے ہیں کہ ایسے میں خواتین اب گھر سے باہر نکلنے سے بھی خوفزدہ ہو رہی ہیں، اس خوف اور عدم تحفظ سے نجات کا واحد طریقہ یہ ہے کہ معاشرے میں ایک بار پھر اخلاقی اقدار کو بحال کیا جائے۔

جماعت اسلامی ہند خواتین ونگ سے خصوصی گفتگو
جماعت اسلامی ہند خواتین ونگ سے خصوصی گفتگو (ETV Bharat)

یہ بھی پڑھیں:

جماعت اسلامی ہند اترپردیش ویسٹ ویمن ونگ کی سکریٹری محترمہ عارفہ خاتون نے کہا کہ اس مہم کے ذریعے ماہرین تعلیم، مفکرین، مذہبی اساتذہ، وکلاء، مذہبی اسکالرز اور کمیونٹی کے تعاون اور تال میل سے بیداری کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ تمام مذاہب کے لوگوں کے ساتھ مل کر سیمینار، مذاکرے، مکالمے کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے تاکہ معاشرے میں اخلاقی اقدار کا شعور اجاگر ہو اور ملک میں ہندوستانی ثقافت برقرار ر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.