ETV Bharat / state

اورنگ آباد میں عطر کی فروخت میں اضافہ - Sale Of Attar Increase

Perfume Sale Increased In Aurangabad رمضان المبارک کے دوران اورنگ آباد اور اس کے اطراف میں عطر کے کاروبار میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔عطر کاروبار سے وابستہ تاجروں کا کہنا ہے کہ ہر سال کی طرح امسال بھی رمضان المبارک کے دوران کاروبار میں تیزی آئی ہے۔عطر بازاروں میں لوگوں کی بھیڑ امڈ رہی ہے۔

اورنگ آباد میں عطر کی فروخت میں اضافہ
اورنگ آباد میں عطر کی فروخت میں اضافہ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 2, 2024, 5:47 PM IST

اورنگ آباد میں عطر کی فروخت میں اضافہ

اورنگ آباد:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں بھی رمضان المبارک کے موقع پر عطر کے کاروبار میں زبردست اضافہ ہوتا ہے۔رمضان المبارک کے دوران عطر کی مانگ میں بھی اضافہ ہوتا ہے جس کے سبب کاروبار میں تیزی آتی ہے۔

اورنگ آباد میں درجنوں عطر کی دکانیں ہیں جو بڑے پیمانے پر عید کے موقع پر کاروبار کرتی ہیں۔ ان میں کئی ایسی بھی عطر کی دکانیں ہیں جو خود اپنے عطر تیار کرتے ہیں۔ لوگ ان کے بنائے گئے عطر کو بھی بڑے پیمانے پر پسند کرتے ہیں، موجودہ دور میں کئی آن لائن شاپنگ ویب سائٹ ہے جہاں پر لوگ آن لائن آرڈر کر کے اپنا عطر یا اسپرے منگواتے ہیں لیکن کچھ رمضان کے مہینے میں عطر کے کوربار اورا س کی مانگ اچانک اضافہ ہو جاتا ہے۔اس سے کاروباریوں کو زبردست فائدہ ہوتا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ عطر کی وجہ سے نماز میں کسی بھی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہوتی۔عطر الکوحل فری ہوتا ہے، جبکہ باڈی پرفیوم اور اسپرے میں الکوحل بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس میں مختلف قسم کی کیمیکل ہونے کی وجہ سے جسم پر مختلف ریایکشن بھی ہوتے ہیں۔اس لئے لوگ رمضان المبارک کے مہینے میں عطر کو ترجیح دیتے ہیں۔

محمد اشتیاق خان کی اورنگ آباد شہر میں عطر کی دکان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس تقریبا دو ہزار قسم کے عطر دستیاب ہیں ان کے پاس 30 روپے قیمت سے لے کر 10 ہزار تک کی قیمت والا عطر دستیاب ہے۔ موجودہ دنوں میں گرمی کا موسم ہے، اس لیے لوگ ٹھنڈے عطر کا استعمال زیادہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Ramzan Shoppers Crowd Hyderabad Perfume Shops: رمضان کے موقع پر حیدرآباد میں عطر کی فروخت میں اضافہ

عطر فروش اشتیاق کا کہنا ہے کہ عام دنوں سے زیادہ رمضان کے مہینے میں عطر فروخت ہوتا ہے، کیونکہ یہ سنت رسول بھی ہے ۔رمضان کے مہینے میں لوگ عبادت کے دوران خوشبو پسند کرتے ہیں۔ اورنگ آباد ایک تاریخی شہر ہے، یہاں پر پہلے زمانے میں راجہ مہاراجہ خوشبو کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا کرتے تھے، وہیں روایت آج بھی شہر میں دیکھنے کو ملتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.