ETV Bharat / state

بیٹے کی شادی کیلئے روبینہ میمن کی پیرول عرضی پر 6 فروری کو سنوائی - 1993 کے ممبئی سیریل بلاسٹ

1993 Mumbai serial blasts: ممبئی بم دھماکوں کی قصوروار اور جیل میں قید روبینہ میں نے اپنے بیٹے کی شادی میں شامل ہونے کے لیے بامبے ہائی کورٹ میں پيرول کی عرضی داخل کی ہے جس پر سماعت کے لیے کورٹ نے چھ فروری کی تاریخ طے کی ہے۔

Hearing on Rubina Memon parole petition regarding her son's marriage on February 6

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 3, 2024, 1:44 PM IST

ممبئی: ممبئی 93 بم دھماکہ کیس کی ملزمہ روبینہ میمن نے بیٹے کی شادی کو لیکر روبینہ میمن کی پیرول عرضی پر چھ فروری کو سنوائی ہوگی۔ اپنی عرضی میں روبینہ میمن کی طرف سے خود روبینہ میمن نے کورٹ میں بتایا کہ اُن کے بیٹے کی شادی کے سلسلے میں 14 فروری کو گھر میں میلاد ہے۔ 15 فروری کو ہلدی مہندی کی رسم ہے۔ 17 فروری کو نکاح اور دعوت ڈونگری علاقہ میں نجم باغ میں ہے اور ولیمہ 19 فروری کو ہے۔ اس لیے ان سب تقریبات اور رسومات میں شامل ہونے کے لیے اُنہیں کچھ دنوں تک جیل سے باہر رہنے دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:
ممبئی 93 بم دھماکہ کیس: روبینہ میمن کی پیرول منظور

اپنی عرضی میں اُنہوں نے کہا ہے کہ اس سے پہلے کورٹ نے اُنہیں ان کی بیٹی کی شادی کے موقع پر پیرول کو سہولت دے کر اس میں شامل ہونے کی اجازت دی تھی چونکہ کورٹ نے اُن کے وکیل فرحانہ شاہ سے پولیس کی موجودگی میں اُنہیں جیل سے باہر رہنے پر سوال کیا جس پر اُنہوں نے انکار کیا اور کہا کہ اس سے پہلے کی پیرول اُنہیں پولیس ٹیم کی موجودگی میں دی گئی تھی لیکن وہ پولیس کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتیں، اس لیے اس پیرول کے لیے اُنہیں بنا پولیس کے دی جائے۔

اپنی عرضی میں روبینہ نے کورٹ سے کہا کہ وہ اپنے بچوں کی ماں ہیں اور اُنہیں میری سزا نہ دی جائے۔ میری خواہش ہے کہ میں اپنے بیٹے کی شادی کی ہر تقریب میں شامل رہوں۔ مارچ 1993 کے سیریل بلاسٹ میں 257 افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ 700 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے تھے روبینہ کے شوہر سلیمان میمن کو عدم ثبوت کی بنا پر رہا کر دیا گیا تھا جبکہ روبینہ نے اس کیس میں اپنا نام بطور ملزم آنے کے بعد خود سپردگی کی تھی اسکے بعد اُنہیں کئی بار کورٹ نے ضمانت بھی دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.