ETV Bharat / state

حیدرآباد کے مضافتی علاقے میں سرعام لوٹ کی واردات - Robbery incident in hydrabad - ROBBERY INCIDENT IN HYDRABAD

حیدرآباد کے میٹرچل علاقے میں واقع ایک جیولری کی دکان میں دن دھاڑے ڈکیتی کی واردات رونما ہونے سے سنسنی پھیل گئی۔ ڈکیتی کا پورا واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا ہے۔پولیس نے پورے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

حیدرآباد کے مضافتی علاقے میں سرعام لوٹ کی واردات
حیدرآباد کے مضافتی علاقے میں سرعام لوٹ کی واردات (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 22, 2024, 4:43 PM IST

حیدراباد:ریاست تلنگانہ کے حیدرآباد کے میٹرچل علاقے میں دو شرپسندوں نے برقعہ پہن کر دن دہاڑے ایک جیولری کی دکان میں ڈکیتی کی واردات انجام دے کر فرار ہوگئے۔ اس سے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔مقامی تھانے کی پولیس نے پورے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

حیدرآباد کے مضافتی علاقے میں سرعام لوٹ کی واردات (etv bharat)

ذرائع کے مطابق برقعہ پہن کر جرائم کی وارداتوں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ حیدرآباد کے مضافاتی علاقے میڑچل میں واقع جگدمبا جیولری شاپ میں ایسا ہی ایک شرمناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب برقعہ پہن کر دو لٹیروں نے سونے کی دکان پر آئے اور دکان کے مالک کے گلے پر چاقو سے حملہ کرکے زیورات اور سونا لوٹ کر فرار ہوگئے ۔

یہ بھی پڑھیں:ہاوڑہ کی دکان میں ایک کروڑ روپے کی ڈکیتی

پولیس نے اس واقعہ پر مقدمہ درج کرتے ہوئے پورے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ حملہ آوروں کی تلاش کر رہی ہے۔ڈکتی کی واردات کا پورا واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا جو سوشل میڈیا پر بڑے زور و شور سے وائرل ہو رہا ہے۔اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو برقعہ پوش لٹیروں نے کس طرح دکان میں گھس کر چند منٹوں میں ہی لوٹ کی واردات کو انجام دے کر فرار ہوگئے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.