ETV Bharat / state

سروہی میں ٹائر پھٹنے سے کار الٹ گئی، حادثے میں پانچ افراد جاں بحق - ROAD ACCIDENT IN SIROHI

راجستھان کے سروہی میں ٹائر پھٹنے کی وجہ سے ایک کار بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ اس حادثے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

راجستھان کے سروہی میں سڑک حادثہ
راجستھان کے سروہی میں سڑک حادثہ (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 24, 2024, 10:30 AM IST

سروہی: راجستھان کے ضلع سروہی کے کوتوالی تھانہ حلقے میں جمعرات کو ایک بے قابو کار الٹ گئی۔ اس حادثے میں پانچ افراد کی موت ہو گئی، جب کہ ایک خاتون زخمی ہے اور ضلع اسپتال میں زیر علاج ہے۔

سروہی کوتوالی تھانے کے افسر کیلاش دان نے بتایا کہ کے کار میں سوار ایک خاندان گجرات سے جودھپور جا رہا تھا۔ سرنیشور جی پلیا کے قریب چلتی کار کا اگلا ٹائر پھٹ گیا جس کی وجہ سے کار بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر کو پار کرتے ہوئے نالے میں جا گری۔ حادثہ اتنا دردناک تھا کہ کار میں سوار پھلودی کے کھارا گاؤں کے رہنے والے دو مرد، دو خواتین اور ایک بچہ موقعے پر ہی دم توڑ گئے، جب کہ ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی او مکیش چودھری کوتوالی تھانے کے افسر کے ساتھ موقعے پر پہنچے اور زخمی خاتون کو ضلع اسپتال لے گئے۔ اس کے علاوہ مرنے والوں کی لاشیں مردہ خانے میں رکھ دی گئی ہیں۔

سی آئی کیلاش دان نے کہا کہ جانکاری سامنے آئی ہے کہ تمام مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہو سکتا ہے۔ سبھی گجرات گئے تھے اور واپس اپنے گاؤں کھارا جا رہے تھے۔ اس دوران وہ حادثے کا شکار ہو گئے۔ حادثے میں زخمی ہونے والی خاتون کا ضلع اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راجستھان میں المناک حادثہ، بس اور ٹیمپو کی ٹکر میں آٹھ بچوں سمیت 11 لوگوں کی موت

چھتیس گڑھ: اسکول وین ندی میں گرگئی، تمام 15 طالب علم محفوظ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.