ETV Bharat / state

معروف ماہر تعلیم محمد آصف الدین کو اعزاز

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 25, 2024, 4:17 PM IST

Renowned educationist Mohammed Asifuddin was awarded honour بیدر ضلع کے مشہور و معروف تعلیمی ادارہ وزڈ م پی یو کالج کے صدر محمد آصف الدین کو ریاستی سطح کا ” فاطمہ شیخ“ تعلیمی خدمات رتن کے اعزاز سے نوازا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

بیدر: بیدر ضلع کے مشہور و معروف تعلیمی ادارہ وزڈ م پی یو کالج کے صدر محمد آصف الدین کو ریاستی سطح کا ” فاطمہ شیخ“ تعلیمی خدمات رتن کے اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز کلیان کرناٹک ہائی اسکول ٹیچرس اسوسی ایشن اور ریاستی تنظیم برائے فروغ اساتذہ کی جانب سے ریاستی سطح کا ” فاطمہ شیخ“ خدماتی رتن کا اعزاز عطا کیا گیا۔ موصوف کی تعلیمی و سماجی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں وزڈم پی یو کالج میں منعقدہ ایک تقریب میں یہ اعزاز عطا کیا گیا۔

کلیان کرناٹک ہائی اسکول ٹیچرس اسو سی ایشن شاخ ضلع بیدر کے صدر پانڈورنگ نے اپنے پریس نوٹ میں یہ بات بتائی۔ اس موقع پر تعلقہ بیدر کے صدرمحمد شہاب الدین ، نائب صدر سوریہ کانت سنگھ، سکریٹری ویر بھدرپا، انل کمار سیریکار، بلی رام، عبد اللہ، وجے ناتھ، محمد یاسین، محمد شکیل جعفری ، محمد صلاح الدین فرحان سکریٹری وزڈم ادارہ جات بیدر اور کثیر تعداد میں اساتذہ و طلباءموجود تھے۔ موصوف نے کلیان کرناٹک ٹیچرس اسو سی ایشن اور ریاستی تنظیم برائے فروغ اساتذہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس اعزاز سے نوازا۔

یاد رہے کہ موصوف ایک معروف تعلیم گاہ وزڈم اسکول و پی یو کالج بیدر کے صدر ہیں جو کئی سال سے تعلیمی خدمات انجام دے رہے ہیں۔جہاں سے طلباءو طالبات ایک بڑی تعداد میں ہر سال ڈاکٹر ، انجینئر کے علاوہ دیگر پروفیشنل کورسس میں داخلہ لیتے ہیں۔ موصوف کئی ایک سماجی اور ملی خدمات انجام دیتے ہیں اور کئی ایک تنظیموں کے فعال رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے آ رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.