ETV Bharat / state

اجمیر: غریبوں کے درمیان رمضان کیٹس تقسیم

Ramadan Ration Kits Distribution: راجستھان کے ڈونگرپور میں ایم ایم بی گروپ کی جانب سے ماہ رمضان المبارک کے موقعے پر روزے داروں کو رمضان راشن کٹ تقسیم کیا گیا۔ گروپ کے صدر نور محمد مکرانی کے مطابق 150 ضرورت مند خاندان کو مفت راشن کٹ دیے گئے۔

ایم ایم بی گروپ کی جانب سے غریبوں کے درمیان رمضان کیٹس تقسیم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 15, 2024, 1:12 PM IST

ایم ایم بی گروپ کی جانب سے غریبوں کے درمیان رمضان کیٹس تقسیم

اجمیر: راجستھان کے ڈونگرپور میں ایم ایم بی گروپ کی جانب سے ماہ رمضان کے موقعے پر ضرورت مندوں کے درمیان رمضان راشن کیٹس تقیسم کیے گئے۔ اس موقعے پر راجستھان کے سابق وزیر اسرار احمد اور سوشل ویلفیئر افسر اشوک شرما سمیت دیگر دانشور بھی موجود رہے۔ بابا مستان شاہ کی یاد میں ڈونگرپور میں ایم ایم بی گروپ 2007 سے خدمت خلق انجام دے رہا ہے۔ اس مہم کے تحت اب تک تمام مذاہب کے لوگوں کو 17850 راشن کٹ تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ایم ایم بی گروپ کے ذریعہ خون عطیہ کیمپ اور میڈیکل کیمپ اور دیگر سماجی خدمات کے کار خیر بھی انجام دیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پرندوں اور جانوروں کے خدمت گار نوجوان اتو خان سے خاص ملاقات

یہی وجہ ہے کہ رمضان میں روزہ داروں کا بھی خاص خیال کرتے ہوئے انہیں راشن کٹ تقسیم کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ائندہ غیر مسلموں کے تہوار ہولی کے مدنظر بھی ہندو خاندان کو بھی راشن کٹ تقسیم کیے گئے ہیں۔ ایم ایم بی گروپ کے ذریعہ کورونا وبا کے دور میں لاک ڈاؤن کے وقت بھی عوامی خدمات کو انجام دیا گیا۔ اس کے علاوہ سردی کے سرد موسم میں غریب ضرورت مندوں کو گرم کپڑے اور کمبل بھی تقسیم کیے گئے۔ اسی طرح بابا مستان شاہ کی درگاہ پر ایم ایم بی گروپ کے ذریعے خدمت خلق کے کام انجام دیے جاتے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.