ETV Bharat / state

حکومت پنجاب کے کسانوں اور سکھ سماج کو بدنام کرنے کی سازش کر رہی ہے: راکیش ٹكيت - راکیش ٹكيت

Rakesh Tikait: کسان رہنما راکیش ٹکیت نے کہا کہ متحدہ کسان محاذ کی کال پر آج راجدھانی دہلی کو دیگر ریاستوں سے جوڑنے والی تمام قومی شاہراہوں پر ٹریکٹروں کی ایک بڑی چین بنا کر احتجاج کیا جائے گا۔

Rakesh Tikait
حکومت پنجاب کسانوں اور سکھ سماج کو بدنام کرنے کی سازش کر رہی ہے: راکیش ٹكيت
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 26, 2024, 12:26 PM IST

Updated : Feb 26, 2024, 1:10 PM IST

راکیش ٹكيت سے نمائندہ ای ٹی وی بھارت کی بات چیت

مظفر نگر: متحدہ کسان محاز کی کال پر آج راجدھانی دہلی کو دیگر ریاستوں سے جوڑنے والی تمام قومی شاہراہوں پر ٹریکٹروں کی ایک بڑی چین بنائی جائے گی۔ اس انوکھے مظاہرے کی جانکاری دیتے ہوئے بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان چودھری راکیش ٹکیت نے بتایا کہ یہ متحدہ کسان محاز کے احتجاج کا اپنا طریقہ ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے چودھری راکیش ٹکیت نے کہا کہ آج ٹریکٹر کی ایک لمبی چین بنانے کا پروگرام رکھا گیا ہے، جہاں دہلی سے جڑنے والے تمام ہائوے جن میں ہریدوار، مظفر نگر، میرٹھ اور دہلی ہائی وے پر ٹریکٹروں کی ایک لمبی چین بنائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح مرادآباد سے امروہہ اور غازی آباد تک ہائی وے پر ٹریکٹر ہوں گے۔ مزید ہریانہ میں بھی روہتک روڈ پر ٹریکٹر کی چین بنائی جائے گی۔ غور طلب ہو چودھری راکیش ٹکیت نے کہا کہ یہ پروگرام ایک نئے انداز میں احتجاج کے لیے بنایا گیا ہے تاکہ حکومت کسانوں کی بات سننے پر عمل کر سکے، کسان لفظ حکومت کے ذہن سے نہ نکلے۔

یہ بھی پڑھیں:

چودھری راکیش ٹکیت نے کہا کہ اسی لیے ہم ایسے پروگرام کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ آنے والے 14 مارچ کو دہلی میں متحدہ کسان محاز کی کال پر ایک دن کے لیے کسان احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

Last Updated : Feb 26, 2024, 1:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.