ETV Bharat / state

راجکوٹ گیمنگ زون آتشزدگی معاملہ: کانگریس نے آج راجکوٹ بند کی کال دی - CONGRESS RAJKOT BANDH

آج یعنی جون کی 25 تاریخ کو راجکوٹ گیم زون میں آتشزدگی معاملے کو ایک ماہ مکمل ہو گیا ہے۔ ایسے میں راجکوٹ گیم زون میں آگ لگنے کے واقعے کو لے کر گجرات کانگریس نے راجکوٹ بند کا اعلان کیا ہے۔

Fire in Rajkot gaming zone: Shakti Singh Gohil announces closure of Rajkot on June 25
راجکوٹ کے گیمنگ زون میں آتشزدگی: شکتی سنگھ گوہل نے 25 جون کو راجکوٹ بند رکھنے کا اعلان کیا (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 25, 2024, 12:36 PM IST

راجکوٹ: راجکوٹ کے گیمنگ زون میں آتشزدگی معاملہ میں اب تک کوئی کارروائی نہ ہونے کے سبب کانگریس کے لیڈر شکتی سنگھ گوہل نے 25 جون کو راجکوٹ بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ دراصل 25 جون کو ٹی آر پی گیم زون راجکوٹ میں ایک انتہائی المناک واقعہ پیش آیا تھا۔ گیم زون میں آگ لگنے سے بہت سے خاندانوں نے اپنے پیارے معصوم بچوں اور کنبے کے افراد کو کھو دیا۔ ایسے میں گجرات کانگریس کمیٹی کے صدر شکتی سنگھ گوہل نے ماہانہ یوم وفات کے موقع پر راجکوٹ میں ایک پریس کانفرنس کی۔ جس میں انہوں نے کہا کہ گجرات کانگریس کمیٹی اور راجکوٹ سٹی کانگریس کمیٹی نے راجکوٹ میں انصاف کے حصول کے لیے جن مسائل کو اٹھایا ہے، اس پر راجکوٹ کے لوگوں نے شروع سے ہی حمایت اور تعاون کیا ہے۔ راجکوٹ کے لوگ 25 جون کو گیم زون میں ہلاک ہوئے لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جمع ہوں اور کینڈل مارچ بھی کریں اور چار بجے تک راجکوٹ بند بھی رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

راجکوٹ کے گیمنگ زون میں زبردست آتشزدگی سے 28 افراد ہلاک - Gujarat Blaze

انہوں نے کہا کہ ہماری اپیل ہے کہ راجکوٹ آدھا دن بند رکھا جائے۔ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی جی نے راجکوٹ سے اپنے کریئر کا آغاز کیا اور اب نریندر مودی بیرون ملک سے واپس آگئے ہیں تو وہ ریلیف فنڈ سے بڑی امداد کیوں نہیں دے رہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ مسلسل 26 دنوں سے ہم راجکوٹ کے کونے کونے میں جا رہے ہیں اور ہم نے گھر گھر جا کر تاجروں سے ملاقات کی اور ستر سے 80 ہزار لوگوں سے رابطہ کیا۔ راجکوٹ کے لوگوں کا امتحان اپوزیشن کا نہیں بلکہ متاثرہ خاندان کا ہے اور راجکوٹ کے شہریوں کو انصاف ملے گا۔ میری اپیل ہے کہ راجکوٹ کی بدعنوان پولیس بھی کل شراب کے اڈے بند رکھے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.