ETV Bharat / state

مودی حکومت نے گزشتہ 10 برسوں میں صرف کسانوں کو دھوکہ دیا ہے: راہل اور پرینکا گاندھی - مودی حکومت میں صرف کسانوں کو دھوکہ

Rahul Gandhi Priyanka Gandhi on Modi govt کانگریس رہنما راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے کہا کہ مودی حکومت نے پچھلے دس سالوں میں کسانوں کو دھوکہ دینے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا۔

Rahul Gandhi Priyanka Gandhi
Rahul Gandhi Priyanka Gandhi
author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 12, 2024, 6:52 AM IST

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے کہا ہے کہ مودی حکومت کسانوں کے تئیں بے حس ہے اور اس نے اپنے 10 سالہ دور حکومت میں کسانوں کو صرف دھوکہ دیا ہے اور اب ان کے راستے میں کانٹے بچھا کر رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں۔ راہل گاندھی نے کہاکہ ’’دن رات جھوٹ کی کھیتی کرنے والے مودی نے پچھلے 10 سالوں میں صرف کسانوں کو دھوکہ دیا ہے۔ آمدنی دوگنی کرنے کا وعدہ کرکے مودی نے کسانوں کو ایم ایس پی کے لیے ترسایا۔ مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے کسانوں کے قرضوں میں 60 فیصد اضافہ ہوا کیونکہ ان کی فصلوں کی مناسب قیمتیں نہیں مل پاتی ہیں جس کے نتیجے میں روزانہ تقریباً 30 کسان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔"

انہوں نے کہا کہ جس کی یو ایس پی دھوکہ دہی ہے وہ صرف ایم ایس پی کے نام پر کسانوں کے ساتھ سیاست کر سکتا ہے انصاف نہیں۔ جو کسانوں کے راستے میں کیلیں ڈال رہے ہیں وہ بھروسے کے لائق نہیں ہیں، انہیں دہلی سے اکھاڑ پھینکیں، کانگریس کسانوں کو انصاف اور منافع دے گی۔

مزید پڑھیں: حکومت عصمت دری کرنے والوں کی رہائی کی وجہ بتائے، راہل اور پرینکا کا ٹوئٹ

وڈرا نے کہاکہ "کسانوں کے راستے میں کانٹے اور کیل بچھانا یہ خوشحالی کا وقت ہے یا ناانصافی کا وقت۔ اس بے حس اور کسان مخالف رویے نے 750 کسانوں کی جان لے لی تھی۔ کسانوں کے خلاف کام کرنا اور پھر انہیں آواز اٹھانے کی اجازت بھی نہ دینا اس بات کی علامت ہے کہ یہ کیسی حکومت ہے۔ کسانوں سے کیا گیا وعدہ پورا نہیں ہوا – نہ اے ایس پی قانون بنایا گیا اور نہ ہی کسانوں کی آمدنی دوگنی ہوئی – پھر اگر کسان ملک کی حکومت میں نہیں آئیں گے تو وہ کہاں جائیں گے۔ انہوں نے پوچھاکہ ’’وزیراعظم! ملک کے کسانوں کے ساتھ ایسا سلوک کیوں؟ کسانوں سے جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کیوں نہیں کرتے؟

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.