ETV Bharat / state

پنجاب میں زہریلی شراب پینے سے چار لوگوں کی موت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 20, 2024, 1:11 PM IST

پنجاب کے دیربا علاقے میں زیریلی شراب پینے سے چار لوگوں کی موت واقع ہوگئی۔ پولیس تحقیقات کررہی ہے۔

زہریلی شراب پینے سے چار لوگوں کی موت
زہریلی شراب پینے سے چار لوگوں کی موت

دڑبا: پنجاب کے سنگرور علاقے میں وزیر خزانہ ہرپال چیمہ کے اسمبلی حلقہ دڑبا میں زہریلی شراب پینے سے چار افراد کی موت واقع ہو گئی۔ یہ واقعہ دڑبا تھانہ کے تحت گاؤں گجروں کا بتایا جا رہا ہے جس کے بعد لوگوں میں افراتفری پیدا ہو گئی۔ اس سلسلے میں موصولہ اطلاع کے مطابق بھولا سنگھ (50)، نرمل سنگھ (42)، پرت سنگھ (42) اور جگجیت سنگھ (30) کی موت ہوئی ہے۔ چار اموات سے گاؤں میں سوگ کی لہر ہے۔ دیربا تھانے کی پولیس نے وہاں پہنچ کر معاملے کی جانچ شروع کر دی۔ بتایا جارہا ہے کہ مرنے والوں کا تعلق متوسط گھرانوں سے ہے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ حال ہی میں ترن تارن میں بھی زہریلی شراب سے لوگوں کی موت ہوئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ملک کے مختلف حصوں سے زہریلی شراب سے بڑی تعداد میں اموات ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں: بدایوں قتل معاملہ: یو پی پولیس نے دو بچوں کے قتل کے مشتبہ ملزم ساجد کو انکاؤنٹر میں مار گرایا

زہریلی شراب پینے سے دو افراد سرکاری اسپتال میں ایمرجنسی میں داخل ہیں۔ وہ اپنا بیان دینے کی حالت میں نہیں ہیں۔ لیکن جب ہم نے ان کے لواحقین سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ ہمیں شبہ ہے کہ وہ زہریلی شراب پینے سے بیمار ہوئے ہیں اور چارمر چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.