ETV Bharat / state

نوئیڈا میں اسپا کی آڑ میں جسم فروشی کے دھندے کا پردہ فاش - NOIDA SEX RACKET - NOIDA SEX RACKET

Prostitution under the guise of a spa in noida نوئیڈا کے سیکٹر-49 تھانے نے اسپا سنٹر کی آڑ میں جسم فروشی میں ملوث ایک گینگ کو بے نقاب کیا ہے۔ پولیس نے موقع سے دو گاہک اور دو خواتین کو پکڑا ہے۔ پولیس نے موقع سے نقد اور بہت سی قابل اعتراض اشیاء بھی برآمد کی ہیں۔

نوئیڈا میں اسپا کی آڑ میں جسم فروشی کے دھندے کا پردہ فاش
نوئیڈا میں اسپا کی آڑ میں جسم فروشی کے دھندے کا پردہ فاش (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 22, 2024, 12:02 PM IST

نوئیڈا میں اسپا کی آڑ میں جسم فروشی کے دھندے کا پردہ فاش (etv bharat)

نوئیڈا:ریاست اتر پردیش کے ضلع نوئیڈا کی پولس کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ لوگ برولا گاؤں میں واقع ایلورا تھائی اسپا سینٹر میں گاہکوں کو پیسے کا لالچ دے رہے ہیں۔ وہاں خواتین اور لڑکیوں کو جسم فروشی پر مجبور کیا جاتا ہے۔ اطلاع ملنے پر اے سی پی سومیا سنگھ کی قیادت میں پولیس ٹیم تشکیل دی گئی اور چھاپہ مارا گیا۔

چھاپے کے دوران پولیس نے موقع سے وپل کوہلی، راہول کمار اور دو خواتین کو قابل اعتراض حالت میں پکڑ لیا۔ پولیس نے 9,780 روپے نقد، استعمال شدہ قابل اعتراض مواد، وزیٹنگ کارڈ اور رجسٹر بھی برآمد کیا۔

پولیس کو معلوم ہوا کہ یہ اسپا کومل، بھگوان سنگھ عرف بھگونت اور سونو کے ناموں سے چلایا جا رہا ہے۔ تینوں ملزمان موقع سے فرار ہیں۔ پولیس اب ان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔ پکڑی گئی خواتین نے بتایا کہ انہیں نوکری کے بہانے وہاں بلایا گیا اور پیسوں کی خاطر انہیں جسم فروشی پر مجبور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسکارپیو کے ڈیوائڈر سے ٹکرانے سے بچ گئی مغویہ کی جان - Haryana Businessman Kidnapped

پولیس کے کام کرنے کے انداز پر سوال:

تاہم اس پورے معاملے میں مقامی پولیس کے کردار پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ الزام ہے کہ یہ اسپا کافی عرصے سے چل رہا تھا اور آس پاس کے لوگوں نے کئی بار شکایت کی تھی لیکن پولیس کی ملی بھگت سے یہ دھندہ جاری تھا۔ کئی بار لوگوں کو دھمکیاں بھی ملیں۔ چھاپے کے دوران آپریٹرز کے فرار ہونے سے یہ شبہ بھی بڑھ گیا ہے کہ شاید انہیں پولیس ریڈ ہونے کی خبر پہلے سے مل گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.