ETV Bharat / state

اورنگ آباد کی چھاونی عید گاہ میں نماز عید الفطر کو لیکر تیاریاں - Ramadan 2024 - RAMADAN 2024

Preparation Of Eid Fitr Namaz In Aurangabad اورنگ آباد میں واقع چھاؤنی عید گاہ میں ہونے والی عید الفطر کی نماز کو لے کر تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔عیدگاہ میں رنگ و روغن، صاف صفائی کے ساتھ ساتھ موسم گرما کی شدت والی دھوپ کو دیکھتے ہوئے، درخت بھی لگائے جا رہے ہیں، اور ٹین کا شیڈ بھی بنایا جا رہا ہے۔

اورنگ آباد کی چھاونی عید گاہ میں نماز عید الفطر کو لیکر تیاریاں

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 9, 2024, 2:26 PM IST

اورنگ آباد کی چھاونی عید گاہ میں نماز عید الفطر کو لیکر تیاریاں

اورنگ آباد:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مہاراشٹر یے اورنگ آباد سمیت تمام اضلاع میں عید الفطر کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔اورنگ آباد کی سب سے بڑی اور قدیم چھاونی عید گاہ میں عید کی نماز کے اہتمام کے لئے بڑے پیمانے پر تیاریاں جاری ہیں۔ عید گاہ میں بھی رنگ و روغن کیے جا رہے ہیں، صاف صفائی کی جا رہی ہے، پانی کا انتظام کیا جا رہا ہے۔

عید گاہ کمیٹی کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ اس سال فرزندان توحید کی تعداد میں گئی گنا اضافہ ہو سکتا ہے۔اس کا خیال رکھتے ہوئے اطراف واکناف کے میدانوں کو بھی صاف کیا جارہا ہے۔اس کے علاوہ وضو خانوں کی تعداد بھی بڑھائی جارہی ہے۔اس کے باوجود کمیٹی کے ذمہ داروں کا کہنا ہیکہ سن رسیدہ افراد وہ بیمار افراد کے لیے ٹین کا شیڈ بنایا گیا ہے جہاں پر ڈاکٹر بھی تعینات رہیں گے کیونکہ موسم گرما کا موسم ہے۔اکثر لوگ اچانک بیمار پڑ جاتے ہیں۔ اسی لیے چھاونی عیدگاہ کے احاطے میں ایک ٹین کا شیڈ بنایا گیا ہے جہاں پر ڈاکٹر موجود رہیں گے۔

چھاؤنی عید گاہ کا ذمہ دار عصر سید کا کہنا ہے کہ چھاونی عید گاہ تقریبا 400 سال پرانی ہے۔اس کی تعمیر ملک عنبر نے کی تھی۔ وقت کے ساتھ ساتھ اس چھاؤں نے عید گاہ کا رقبہ بھی بڑا ہے۔اپنے وقت کے حکمرانوں نے بھی اس چھاونی میں سجدے کیے ہیں اور تعمیر وہ توسیع کی ہے۔اس چھاونی عید گاہ کا رقبہ 35 ایکڑ سے زیادہ ہے جس میں ایک بڑا قبرستان بھی موجود ہے۔ حال ہی میں ایک این جی او کی جانب سے چھاونی عیدگاہ کے احاطے میں پودے بھی لگائے گئے ہیں، تاکہ عید الفطر کی نماز کو آنے والوں لوگوں کو دھوپ سے راحت مل سکے ۔

یہ بھی پڑھیں:حج 2024 کے فہرستِ منتظرین میں 3348 عازمین کو اور ملی منظوری - Hajj 2024

سید اظہر نے کہا کہ عید کے بعد پارلمانی انتخابات ہے، اسی لیے انہیں کئی سارے سیاسی لیڈران کے بھی فون کال آ رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ عید کے دن چھاونی عید گاہ میں مسلم سماج کے لوگوں کو عید کی مبارکباد دینے کے لیے پہنچیں گے۔ اس پر چھاؤنی عید گاہ کی ذمہ دار سید اظہر نے سیاسی لیڈران سے اپیل کی ہے کہ سیاسی لیڈران بالکل چھاونی عیدگاہ میں آسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.