علیگڑھ: ضلع علی گڑھ کے کوارسی تھانہ کے تحت ناگلہ پٹواری میں ایک سڑک حادثے میں ایک حاملہ خاتون کی موت کی ہوگئی۔ حادثے کے بعد مشتعل ہجوم نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک کی ناکہ بندی کردی۔
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک نے موٹرسائیکل کو پیچھے سے ٹکر مار دیا۔ خاتون کی ٹرک کے پہیے کے نیچے آکر کچلنے سے موقع پر ہی موت ہو گئی۔اس کے بعد علاقے کے لوگ غصہ میں آگئے اور روڈ کو جام کردیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر باڑی کو پوسٹ مارٹم کے لیے پوسٹ مارٹم ہاوس بھیج دیا اور اہل علاقہ کو سمجھایا۔
زخمی ہونے والے مقتول کے شوہر چمن نے بتایا کہ وہ موٹر سائیکل سے اپنی بیوی روشنی کو اپنے گھر منصورگڑی سے اپنی سسرال شاہجمال جا رہا تھا کہ ناگلہ پٹواری کے قریب چوکی کے سامنے خراب سڑک سے گزر رہا تھا اسی دوران پیچھے سے آنے والے ٹرک نے ٹکر ماردی اور بیوی کو کچل دیا اور اس کا 8 ماہ کا بچہ کی بھی موقع پر موت ہو گئی۔ اس حادثے کے بعد علاقے میں خاصا غصہ پایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سڑک پر پڑے گڑھے پر تعمیراتی کام جلد مکمل کیا جائے تاکہ کوئی اور بڑا حادثہ پیش نہیں آئے۔
یہ بھی پڑھیں:علیگڑھ: مقتولہ کی ماں نے سسرال والوں پر قتل کا الزام لگایا
موقع پر موجود سرکل آفیسر (سی او) امرت جین نے بتایا ڈرائیور اور ٹرک کو کبصے میں لے لیا ہے, باڈی کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے اور ٹرک مالک سے بھی بات ہو گئی ہے وہ دہرادون سے علیگڑھ آ رہا ہے, تھانہ کوارسی میں مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔