ETV Bharat / state

پولیس نے جمعہ الوداع کی نماز سڑک پر ادا نہیں کرنے دی - Alvida Jumma Namaz In Aligarh - ALVIDA JUMMA NAMAZ IN ALIGARH

Police Action In Aligarh ضلع علیگڑھ میں نماز جمعہ الوداع مختلف مساجد میں امن و امان کے ساتھ ادا کی گئی لیکن علیگڑھ جامع مسجد کے باہر سڑکوں پر پولیس نے نماز ادا نہیں کرنے دی جس کے سبب نمازیوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے عیدالفطر کی نماز لاؤڈ اسپیکر کے ساتھ سڑکوں پر ادا کرنے کی اپیل کی۔

پولیس نے جمعہ الوداع کی نماز سڑک پر ادا نہیں کرنے دی۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 6, 2024, 1:57 PM IST

پولیس نے جمعہ الوداع کی نماز سڑک پر ادا نہیں کرنے دی۔

علیگڑھ:ماہ رمضان کے جمعہ الوداع کے موقع پر مسلمانوں نے ضلع بھر میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ نماز جمعہ الوداع ادا کی۔ علیگڑھ کی تاریخی جامع مسجد کے باہر پولیس نے نماز سڑکوں پر ادا نہیں کرنے دی، نمازیوں کو سڑکوں پر ادا کرنے سے روکنے کے لئے پولیس نماز سے پہلے سے ہی لاؤڈ اسپیکر پر اعلان کرتی نظر آئی جس میں کہا جا رہا تھا کہ نمازی نماز مسجد کے اندر ہی ادا کریں، سڑک پر نماز ادا کرنے والوں کے خلاف کروائی کی جائے گی۔

جامع مسجد کے اعتراف میں بڑی تعداد میں پولیس کو تعینات کیا گیا تھا نمازیوں کو سڑک پر نماز ادا کرنے سے روکنے کے لئے سڑک پر پولیس اور پولیس کی گاڑیاں گڑی کردی گئی اور مسجد کے لاؤڈ اسپیکر کو بھی بند کروا دئے گئے جس کے سبب مسجد کے گیٹ اور اس کے احاطے میں نماز ادا کرنے میں پریشانی ہوئی جس کے سبب نمازیوں نے نماز کے بعد ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے عید الفطر کی نماز سڑک پر لاؤڈ اسپیکر کے ساتھ ادا کرنے کی اپیل حکومت سے کی۔

نمازیوں نے اپنے ساتھ امتیازی سلوک کا الزام حکومت پر لگاتے ہوئے کہا کچھ روز قبل ہی ہولی سڑکوں پر گھنٹوں تک کھیلی گئی، ہولی بھی جلائی گئی اور سڑکوں پر ناچ گانا کیا گیا اور آج ہمیں دس منٹ کی نماز ادا کرنے سے روکا گیا جو مناسب نہیں ہے۔نماز سے قبل نمازیوں کو نماز سڑک پر ادا کرنے سے روکتے ہوئے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔

نماز کے بعد سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ کے امیدوار چوہدری وجند سنگھ نے دور حکومت پر نشانہ سادھتے ہوئے وزیر اعظم کو تاناشاہ بتایا اور کہا ابھی اب تاناشاہی کا کھیل ختم ہونے والا ہے 2024 کے انتخابات میں بی جے پی حکومت کو شکست ملیں گی۔علیگڑھ ڈی آئی جی شلبھ ماتھر نے موقع پر صحافیوں کو بتایا نماز جمعہ الوداع پر امن ماحول میں ادا کی گئی، مساجد اور اس کے اعتراف میں پولیس کو تعینات کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:مظفر نگر: سخت سیکورٹی کے درمیان جمعتہ الوداع کی نماز ادا کی گئی - Jumat Ul Vida 2024

جمعہ الوداع کے موقع پر علی گڑھ میں امن امان کے ساتھ نماز ادا کی گئی اس موقع پر شہر کے اوپر کوٹ میں واقع تاریخی جامع مسجد، شاہ جمال، اے ایم یو جامع مسجد سرسید نگر مسجد کے علاوہ مختلف مساجد میں نماز جمعہ الودع ادا کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.