ETV Bharat / state

بیدر میں امن برقرار رکھنے کے لیے محکمۂ پولیس کا روٹ مارچ - Maintain Peace By Bidar Police Dep - MAINTAIN PEACE BY BIDAR POLICE DEP

Route March of Police in Bidar: مختلف تہواروں کے موقعے پر بیدر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے محکمۂ پولیس کی جانب سے روٹ مارچ کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقعے پر پولیس نے مختلف راستوں اور محلوں سے گزرتے ہوئے مارچ کیا۔

Route March of Police Department in Bidar to maintain Peace

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 25, 2024, 2:30 PM IST

بیدر میں امن برقرار رکھنے کے لیے محکمۂ پولیس کا روٹ مارچ

بیدر: بیدر رنگوں کا تہوار ہولی اور ماہ رمضان کو دیکھتے ہوئے محکمۂ پولیس کی جانب سے شہر بیدر کے امبیڈکر سرکل بسویشور سرکل و شہر کے مختلف چوراہوں سے روٹ مارچ سے نکالا گیا۔ اس موقعے پر بیدر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چنا بسوانا نے کہا کہ پولیس روٹ مارچ بیدر شہر کے علاوہ بیدر کے مختلف تعلقہ جات ہمناآباد، بھالکی، بسواکلیان و دیگر تعلقوں میں نکالا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہولی رنگوں کا تہوار ہے۔ اس تہوار کو امن وشانتی اور بھائی چارہ سے منانا چاہیے۔
رمضان مبارک کا مہینہ چل رہا ہے۔ اس مہینے میں مسلمان خصوصی عبادت کرتے ہیں، روزہ رہتے ہیں، اس اعتبار سے یہ مہینہ کافی اہم اور مقدس ہے۔ اس کے لیے چاہیے کہ ہم ایک دوسرے کے مذہب کا احترام کرتے ہوئے تہوار منائیں۔ ایک دوسرے کے تہوار میں ہم سب لوگ شرکت کر سکیں اور امن و شانتی کا پیغام دے سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Farooq Abdullah on Election in Kashmir: محبت اور بھائی چارہ کے بغیر بھارت کی ترقی ناممکن: فاروق عبداللہ

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے مزید کہا کہ دسویں جماعت کے امتحانات شروع ہو رہے ہیں۔ اس کو دیکھتے ہوئے ضلع بھر میں طلبہ و طالبات کے تحفظ کے لیے خصوصی پولیس کی نگرانی لگائی گئی ہے۔ ضلع میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لیے محکمۂ پولیس بیدر ہمیشہ عوام کے ساتھ ہے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بیدر نے کہا کہ ضلع بھر میں امن اور شانتی کے ماحول کی فضا کو برقرار رکھنا عوام کے ہاتھ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں کہیں پر بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آئے تو محکمۂ پولیس کے کنٹرول روم کو فون کر کے اطلاع دے سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.