ETV Bharat / state

مودی کا آج آسام کا دورہ، مختلف منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد

PM Modi visit to Assam today وزیر اعظم نریندر مودی آج آسام کے دو روزہ دورے پر جائیں گے جہاں وہ مختلف ترقیاتی پروجیکٹس کا سنگ بنیاد اور افتتاح انجام دیں گے۔

PM on two days visit to Assam
PM on two days visit to Assam
author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 3, 2024, 7:41 AM IST

گوہاٹی: وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو دو روزہ دورے پر آسام پہنچیں گے اور اس دوران وہ 11,599 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ریاست کے وزیر اعلی ہمنت وشوا شرما نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ وزیراعظم مودی کے دورے کے بارے میں دیس پور کے لوک سیوا بھون میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ وزیر اعظم کل شام 7:30 بجے گوہاٹی پہنچیں گے۔ اسی دن وہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ریاستی کور کمیٹی کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔

ہیمنٹ وشوا شرما نے کہا کہ "وزیر اعظم اتوار کو صبح 11:30 بجے کھانا پارہ گراؤنڈ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس تقریب کے دوران وہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی طرف سے 11,599 کروڑ روپے کی مالیت کے کئی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی کے گوہاٹی دورے کے دوران کوئی روڈ شو نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں: جامع، اختراعی، ترقی یافتہ ہندوستان کی ضمانت کا بجٹ ہے: مودی

مزید پڑھیں: لوک سبھا انتخابات: مودی کی یوپی کے بلند شہر سے پہلی انتخابی ریلی کا امکان

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں وزیراعظم نریندر مودی نے مختلف ریاستوں کا دورہ کرتے ہوئے وہاں متعدد ترقیاتی پروجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھا اور مختلف ترقیاتی پروجیکٹس کا افتتاح انجام دیا ہے۔ وزیراعظم مودی نے حال ہی میں اترپردیش کے بلند شہر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف پروجیکٹس کا افتتاح کیا اس دوران ایک عوامی ریلی سے بھی خطاب کیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.