ETV Bharat / state

وزیراعظم نریندر مودی کا آج بہار کا دورہ - pm modi bihar visit - PM MODI BIHAR VISIT

وزیر اعظم نریندر مودی آج بہار کا دورہ کر رہے ہیں۔ وہ جموئی میں انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے۔ چراغ پاسوان کے بہنوئی اس سیٹ پر این ڈی اے کے امیدوار ہیں۔ جانئے وزیراعظم کا منٹ ٹو منٹ پروگرام۔۔۔

آج نریندر مودی بہار کا دورہ کرینگے
آج نریندر مودی بہار کا دورہ کرینگے
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 4, 2024, 10:47 AM IST

جموئی: لوک سبھا انتخابات 2024 کے اعلان کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی آج پہلی بار بہار آ رہے ہیں۔ وہ جموئی سے بہار میں انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔ پی ایم مودی آج اپنے 'ہنومان' یعنی چراغ پاسوان کے پاس موجود پارلیمانی سیٹ سے انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔ ان کے اسٹیج پر بہار کے این ڈی اے کے تمام بڑے لیڈر بشمول سی ایم نتیش کمار، سمرت چودھری، چراغ پاسوان، جیتن رام مانجھی اور اپیندر کشواہا موجود ہوں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی صبح 11:10 بجے جھارکھنڈ کے دیوگھر ہوائی اڈے پر پہنچیں گے اور وہاں سے جموئی کے لیے روانہ ہوں گے۔ رات 11:50 پر جموئی کے کھیرا پہنچیں گے۔ وزیراعظم 11:55 پر سٹیج پر آئیں گے اور ان کا خطاب 12 سے 12:45 تک ہو گا۔ پی ایم مودی دوپہر 12:55 پر دیوگھر کے لیے روانہ ہوں گے اور دوپہر 1:40 پر دیوگھر سے دہلی کے لیے روانہ ہوں گے۔

اس بار ایل جے پی آر کے سربراہ چراغ پاسوان نے اپنے بہنوئی ارون بھارتی کو جموئی لوک سبھا سیٹ کے لیے امیدوار بنایا ہے۔ ان کا مقابلہ آر جے ڈی امیدوار ارچنا کماری داس سے ہوگا۔ چونکہ چراغ حاجی پور سے لڑ رہے ہیں، جموئی سیٹ جیتنا این ڈی اے کے لیے بڑا چیلنج ہوگا۔ ایسے میں آج پی ایم مودی ارون بھارتی کے لیے عوام سے ووٹ اپیل کرینگے۔

این ڈی اے کی نظر بہار کی تمام 40 سیٹوں پر ہے۔ پچھلی بار 39 سیٹیوں پرحاصل کی تھیں۔ اتحاد کو لے کر پی ایم مودی سے کافی توقعات ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ تمام امیدوار چاہتے ہیں کہ وزیر اعظم ان کے علاقے میں بھی انتخابی مہم چلانے آئیں۔ ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد پی ایم پہلی بار بہار آ رہے ہیں۔ چیف منسٹر نتیش کمار بھی ان کے ساتھ اسٹیج شیئر کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.