ETV Bharat / state

مہاراشٹر وقف ٹریبونل اور وقف بورڈ کی آسامیوں پر بھرتی کیلئے پی آئی ایل

Public Interest for Waqf Board Vacancies: مہاراشٹر وقف ٹریبونل اور وقف بورڈ کی خالی آسامیوں کی بھرتی کے سلسلہ میں بامبے ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بنچ میں مفاد عامہ کی عرضی داخل کی گئی۔ اس کی سماعت دو رکنی بنچ نے ٹریبونل کے تیسرے رکن کی حیثیت سے ایڈیشنل کلکٹر کی رینک کے آفیسر کی تقرری کرنے اور وقف بورڈ بھرتی کی کارروائی مکمل کر کے 15 دن میں 60 اسامیوں کو پر کرنے کے احکام جاری کیے۔

Public interest regarding the recruitment of vacancies of Maharashtra Waqf Tribunal and Waqf Board

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 12, 2024, 1:31 PM IST

اورنگ آباد: مہاراشٹر وقف ٹریبونل اور وقف بورڈ کی خالی آسامیوں کی بھرتی کے سلسلہ میں مفاد عامہ کی عرضی پر بامبے ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بنچ میں داخل کی گئی۔ اس پی آئی ایل کی سماعت جسٹس رویندر گھوگے اور جسٹس وائے جی کھو براگڑے کی بنچ پر ہوئی۔ فاضل ججس نے ٹریبونل کے تیسرے رکن کی حیثیت سے ایڈیشنل کلکٹر کی رینک کے آفیسر کا تقرر کرنے اور وقف بورڈ بھرتی کی کارروائی مکمل کر کے 15 دن میں 60 جائیدادوں کو پر کرنے کے احکام جاری کیے۔ مہاراشٹر وقف ٹربیونل اور وقف بورڈ کی خالی آسامیوں کو بھرنے کے سلسلہ میں مفاد عامہ پر مشتمل ایک پٹیشن دائر کی گئی ہے۔ جس کی سماعت کے بعد عدالت عالیہ نے مندرجہ بالا احکام جاری کیے۔ لاء اینڈ جوڈیشری ڈپارٹمنٹ کو اس بھرتی کے قوانین کو فائنل کرنے کی ہدایت دی گئی۔ ٹربیونل کا ترمیمی خاکہ 29 نومبر 2023 سے التواء میں پڑا ہے، جسے 30 دن میں منظور کرنے اور اس کے 90 دن میں بھرتی کی کارروائی پوری کرنے کی ہدایت دی۔

یہ بھی پڑھیں:

مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کی جانب سے دو ہزار سے زائد افراد پر قانونی کاروائی کی نوٹس جاری

وقف ٹریبونل یہ عدالتی فورم ہے اس لیے یہاں کسی بھی طرح سے کنٹریکٹ ملازمین کا تقریر نہ کیا جائے۔ یہ آسامیاں دیوانی ضابطہ 1986 کے تحت بھری جائے۔ اس بھرتی میں پارلیمانی اور اسمبلی انتخابات کی ضابطہ اخلاق سے کوئی خلل پیدا نہیں ہوگا۔ اس طرح کی وضاحت بھی عدالت نے کی۔ یہ مقدمہ ایڈووکیٹ جاوید دیشمکھ کی جانب سے سینئر قانونی صلاح کار راجیندر دیکھ، وقف بورڈ کی جانب سے ایڈووکیٹ نجم دیکھ، غلام خالق کی جانب سے ایڈووکیٹ کرشنا روڈگے اور سرکاری وکیل ایڈووکیٹ پون لکھوٹیا نے پیروی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.