ETV Bharat / state

بی جے پی حکومت کی ہندو مسلم سیاست کو عوام ناکام کردیں گے: بھانو پرتاپ سنگھ - Gulbarga Constituency Parliament

Exclusive Interview with lawyer Bhanu Pratap Singh: سپریم کورٹ کے مشہور و معروف ایڈووکیٹ بھانو پرتاپ سنگھ نے کہا کہ عوام بی جے پی حکومت کی ہندو اور مسلم سیاست کو ناکام کردیں گے۔

People will fail BJP government Hindu-Muslim politics: Bhanu Pratap Singh

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 29, 2024, 5:54 PM IST

Updated : Apr 30, 2024, 5:17 PM IST

بی جے پی حکومت کی ہندو مسلم سیاست کو عوام ناکام کردیں گے: بھانو پرتاپ سنگھ

گلبرگہ: ریاست کرناٹک میں 2024 لوک سبھا انتخابات کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ خاص طور پر گلبرگہ حلقہ پارلیمان میں کانگریس اور بی جے پی پارٹی کے درمیان سخت ٹکر دیکھی جارہی ہے۔ ‌اس موقعے پر سوشل ورکر اور معروف سپریم کورٹ ایڈووکیٹ بھانو پرتاپ سنگھ گلبرگہ کے دورہ پر ہیں۔ اس موقعے پر انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ 2024 لوک سبھا انتخابات ملک میں ایک نیا بدلاؤ لانے والا ہے۔‌ خاص کر انھوں نے کرناٹک میں گلبرگہ حلقہ پارلیمان کانگریس پارٹی کے امیدوار رادھا کرشنن ڈومنی کے تعلق سے کہا کہ اس بار گلبرگہ حلقہ سے کانگریس پارٹی کو ضرور کامیابی حاصل ہوگی۔ کیوں کہ گلبرگہ ڈاکٹر ملکارجن کھرگے کا حلقہ آتا‌ ہے۔ اس حلقہ کی ترقی کے لیے ڈاکٹر ملکارجن کھرگے نے کئی ترقیاتی کام انجام دیے ہیں۔ اس لیے اس مرتبہ یہاں سے ان کے داماد رادھا کرشنن ڈومنی کو ہی کامیابی حاصل ہوگی۔‌

یہ بھی پڑھیں:

بی جے پی مذہب کے نام پر ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہے: کھرگے - Lok Sabha Elections 2024

انھوں وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت پچھلے دس سالوں میں ملک کی ترقیاتی کام‌کر نے میں ناکام‌ ثابت ہوئی ہے‌۔ بی جے پی لیڈران اپنی ناکاموں کو چھپا نے کے لیے غیر ضروری طور پر ہندو اور مسلم، مندر اور مسجد کی باتیں کر کے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ انھوں نے ملک کے نوجوان کو روزگاری، عوام‌ کے اکاؤنٹ میں دو لاکھ روپے دینے کی بات اور مہنگائی کو کم‌ کرنے اور ملک اچھے دن لانے کی بات کی تھی۔ مگر ان باتوں پر مودی جی کھرے نہیں اترے۔ صرف جملے بازی کی گئی اور انہوں نے جھوٹے وعدے کیے ہیں۔

انتخابات 2024 کے سلسلہ میں انہوں نے کہا کہ اس بار ملک کے عوام بی جے پی پارٹی کو ضرور سبق سکھائیں گے۔ انھوں نے عوام سے گزارش کی ہے کہ ای وی ایم‌ مشین کے خلاف ان کی ٹیم کی جانب سے پوری طرح سے نظر رکھی جارہی ہے۔ عوام اپنے ووٹ کو ضائع نہ کرتے ہوئے اپنے ووٹ کا استعمال کریں‌۔ اور اس بار ملک کی ترقی اور ملک کے دستور کو برقرار رکھنے کے لیے کانگرس پارٹی کو کامیاب بنانے کی انہوں نے اپیل کی۔

Last Updated : Apr 30, 2024, 5:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.